چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں جج کیخلاف مقدمہ درج

سیہون: چیمبر میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جج امتیاز حسین بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سلمیٰ بروہی نے الزام لگایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے بیان لینے کے بہانے اپنے چیمبر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد جج کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا گیا تھا اور اب جج کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس اسٹیشن سیہون میں ایس ایچ او مظہر حسین نائچ کی مدعیت میں لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی سلمیٰ بروہی سے دارالامان لاڑکانہ میں لیے گئے تازہ بیان کے بعد جج کے خلاف قانونی کارروائی میں یہ پیش رفت ہوئی۔

ڈی ایس پی سہون بشیر کھونہارو نے سلمیٰ بروہی سے دارالامان انتظامیہ کے سامنے دوسرا بیان لیا جس میں اس نے زیادتی کی تصدیق کی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر جج کے خلاف مقدمے میں دفعہ 376 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے پر مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کرکے سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

The post چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں جج کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G98iBj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...