مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگوانے کا مشورہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاعمران صاحب کابینہ کے ’مس گائیڈ‘ کرنے کا بیان اپنے ہی منہ پر طمانچہ ہے، ڈالر 120 سے 160 ہو گیا آپ کو ٹی وی سے پتہ چلا، گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو پتہ بھی نہیں چلا، آپ وزیراعظم ہیں آپ کو کوئی بتائے تو یاد آتا ہے؟، 16 ماہ میں تاریخی 11000 ارب کا قرض لیا اور کہتے ہیں وزرا ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں؟۔ ایسے بیان دیتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکا لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے، 16 ماہ میں 5.8 فیصد پہ ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہستے بستے ملک کو تباہ و برباد، بھوکا، غریب اور مہنگا ترین کر دیا اور کہتے ہیں وزرا گمراہ کر رہے ہیں؟، 16 ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو، ڈینگی، آٹا، چینی، ریلوے، صحت، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے؟‎ عمران صاحب آپ جو باتیں کر رہے ہیں، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے، چینی کے بحران کے ذمہ دارخسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں جنہیں آپ نے مسئلہ حل کرنے کا ذمہ دار بنایا، عمران صاحب کوئی ایسا ٹیکا لگوائیں جو آپ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب کے دوران کہا تھا کہ 2013 میں ایک حادثے کے دوران زخمی ہونے پر انہیں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر نے ایسا ٹیکا لگایا تھا کہ انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگی تھیں۔

جب کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی اور مجھے اس معاملے پر مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

The post مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگوانے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O5JEpi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...