کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پرادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے کورنگی صنعتی ایریا کی آلودگی پھیلانے والی5 صنعتیں سربمہر(سیل)کردیں جبکہ آلودگی پھیلانے والی دو کمپنیوں کے مقدمات قانونی کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیے گئے۔
جینا ڈائنگ، حامد ڈائنگ اور ابرار ڈائنگ نامی کمپنیوں کو آلودہ پانی ٹریٹ کیے بغیر بہانے کی پاداش میں سیل کیا گیا جبکہ تھرمولائن کمپنی کو فضائی آلودگی پھیلانے اور بابا شاپ نامی کمپنی کو آلودگی پھیلانے والا جنریٹر استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔
علاوہ ازیں صنعتی کچراجلانے کے ماحولیاتی جرم میں انڈس پرنٹنگ پریس اور شاہ پور اپیرل کے مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت بھیج دیے گئے تاکہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحولیات پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔
اس حوالے سے مشیر ماحولیات مرتضی وہاب نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی، کیونکہ آلودگی کے نقصانات بھی بلا تفریق سب کو یکساں بھگتنے ہوتے ہیں، اس لیے تجارتی و ترقیاتی اداروں کو چاہیے کہ ماحولیاتی قوانین پر عمل کریں تاکہ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ترقی کا پہیہ رواں دواں رہے۔
The post ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی، کورنگی صنعتی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی 5 صنعتیں سربمہر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RIDgXx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box