شہر میں 28 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی: شہر میں28جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی،پارہ ایک مرتبہ پھرگرسکتا ہے تاہم آج جمعے کو بھی شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

جمعرات کی صبح شہرکا مطلع جذوی ابرآلود ہونے کے سبب دھند چھائی جس کے نتیجے میں حدنگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 3کلومیٹر رہ گئی تھی،شہر کا کم سے کم پارہ مذید 2ڈگری اضافے سے 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25ڈگری رہا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 جبکہ شام کے وقت 25 فیصد ریکارڈ ہوا۔

جمعرات کے روز شہر میں شمالی مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں،صبح کے وقت درجہ حرارت بڑھنے اور دن کے وقت تیز دھوپ اور ہوائیں چلنے سے موسم معتدل رہا،سردی کی شدت محسوس نہیں کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعے) کو شہرکا مطلع دن کے وقت خشک جبکہ رات میں قدرے سرد رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم پارہ 13سے15ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق شہر میں ہرسال فروری کے وسط تک سرد موسم رہتا ہے،تاہم رواں سال سردی کا سلسلہ فروری کے اختتام تک برقراررہ سکتا ہے۔

انجم نذیرکے مطابق24 جنوری سے نیا مغربی ہواؤں کاسلسلہ شمالی بلوچستان اور کے پی کے کا رخ کرے گا،جس کے نتیجے میں28جنوری سے سردی کی لہرشہر میں داخل ہوسکتی ہے جس کی شدت اگلے 3روز تک برقراررہ سکتی ہے،سردی کی لہر کے سبب شہر کا پارہ دوبارہ گرنے کا امکان ہے۔

The post شہر میں 28 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TVvECn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...