کراچی: رانگ وے کی خلاف ورزی پر چالان سمیت گرفتاری اور ڈرائیوں کو لاک اپ کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار شہری نعیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوانوں کو جرائم پیشہ بناکر پیش کیاجا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو ایک جرم کی2 سزائیں دی جارہی ہیں، رانگ وے کی خلاف ورزی پر کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کی جارہی ہے کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرکے نوجوانوں کا مسقبل تباہ کیا جارہا ہے، نوجوان جب سرکاری نوکری کی درخواست دیں گے تو انھیں اس مقدمات سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، مقدمہ درج کرنے کے بعد شہریوں کو 24 گھنٹے حوالات میں رکھا جارہا ہے اورماتحت عدالتوں میں پیش کیا جارہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ رانگ وے کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرنے کے بجائے بھاری جرمانہ عائداور لائسنس منسوخ کیاجائے، درخواست میں حکومت، آئی جی ، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بنایاگیاہے۔
The post رانگ وے کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کو مجرم بنا کر پیش کیا جانے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NYatM8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box