وزیراعظم نےایک بار پھرعالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپوراندازمیں لڑا، چوہدری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے بااثر ترین لوگوں کے اجتماع میں شاندار پرفارمنس دی اور ایک بار پھر عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کو باور کرایا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان دہائیوں سے عالمی سطح پر “لیڈرشپ کرائسس” کا شکار تھا، وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر اس خلا کو پورا کیا، عمران خان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغان امن پر صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹھوس بات کی۔

The post وزیراعظم نےایک بار پھرعالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بھرپوراندازمیں لڑا، چوہدری سرور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TKkBfk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...