اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تمام وزراتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ایک لاکھ 29 ہزار 301 خالی اسامیوں پر چار ماہ میں بھرتیاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
سٹیزن پورٹل پر سرکاری ملازمین کی شکایات کے ازالہ کے لئے بھی وفاقی کابینہ نے تمام زیر التوا انکوائریوں ، ریکروٹمنٹ رولز سمیت تمام معاملات کیلیے ٹائم فریم دے دیا۔ حکومت نے زیرالتواء معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کو تمام رکاوٹیں ختم کرنے کی بھی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
وزیراعظم آفس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹیزن پورٹل میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد کی طرف سے ترقیوں ،زیرالتوا سنیارٹی کیسز ، انکوائریوں میں تاخیر اور خالی عہدوں پر بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے کام کا اضافی بوجھ جیسے مسائل کی شکایات درج کرائی گئی ہیں جس پر پرائم منسٹر کے ڈیلیوری یونٹ نے وزارتوں ،ڈویژنوں اور ماتحت اداروں سے ان مسائل کا ڈیٹا حاصل کیا تو انکشاف ہوا کہ ریکروٹمنٹ رولزمیں تبدیلی کے کیسز 16ہزار 3سو43 ہیں جبکہ Re-designation، ریشنلائزیشن اور ڈیلیشن پراسس میں تاخیر کے شکار 3,738 کیسز،سینارٹی کے منتظرہیں۔
The post 1لاکھ 29 ہزارخالی اسامیوں پر4 ماہ میں بھرتیاں مکمل کرنیکی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NKcDis
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box