کراچی: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سے ایک نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔
سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹرکامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
وفاق نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کےسربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی (اے آئی جی) کامران فضل اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ہیں۔
The post ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36vRkYt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box