کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے مزید کہا کہ خواتین اوربچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان اور جنسی درندوں کی بیخ کنی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مرکزی پولیس دفتر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عوام اورسول سوسائٹی کے مابین انسانی حقوق کے تحفظ کے ضمن میں روابط پر کہا کہ عوام کی خدمت، خواتین اوربچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کا خاتمہ اور ان کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ اور حل ان کا وژن ہے جرائم کے خلاف بلا کسی امتیاز و تفریق کارروائی کرنا اور آئین اور قانون پرعمل کرانا ان کا مقصد ہے کوئی کتنا ہی باثراور طاقتورکیوں نہ ہو قانون سے بالا ترنہیں ہے قانون سب کے لیے ایک ہے، اجلاس میں سماجی شخصیات جسٹس رٹائرڈ ماجدہ رضوی، کرامت علی،بیرسٹر حیا زاہد کے علاوہ سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے علاوہ پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے مزید کہا کہ خواتین اوربچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان اور جنسی درندوں کی بیخ کنی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا سماجی ادارے اور این جی اوز خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق مسائل اجاگرکریں، سندھ پولیس کو ان کے حل کے لیے اپنے ساتھ پائیں گے تعلیم اور تربیت، صحت اور روزگار کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے، انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں 88 ویں نمبر پرآنا سندھ پولیس کی محنت کا ثبوت ہے۔
ایس پی سجاول سہائے عزیز نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ویمن پروٹیکش سیل پر مختلف نوعیت کی 3282 شکایات موصول ہوئیں مجموعی طور پر 3134 شکایاتکا ازالہ کیا گیا، شکایات حل کرنے کی شرح کا تناسب95فیصد رہا، ویمن پروٹیکشن سیل کراچی میں21، حیدرآباد میں1845،سکھر میں 1343،شہید بینظیرآباد میں31 اور دیگراضلاع میں 32 شکایات موصول ہوئیں، کراچی کی21،حیدرآباد کی1799،سکھر کی 1242، شہیدبینطیرآبادکی31 اور دیگراضلاع کی 32 شکایات حل کردی گئیں ، مذکورہ شکایات فروری2017 تا 20 جنوری سال2020 تک کے دورانیے پر مشتمل ہیں۔
ایس پی ہیومن رائٹس فرح امبرین نے اجلاس کو بتایا کہ سی پی او میں قائم انسانی حقوق سیل پر سال2019 کے دوران 652 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 433 کو حل کرلیا گیا 219 شکایات پر سندھ پولیس کے مختلف یونٹس کام کررہے ہیں۔
The post جرائم روکنے کیلئے پولیس اور سماجی ادارے ایک صفحے پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sO1p5a
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box