جامعہ کراچی، وائس چانسلر کے انٹرویوز کیلیے 7 نام منتخب

کراچی:  سندھ کی سرکاری جامعات اوراسناد تفویض کرنے والے اداروں (ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹس) میں سربراہوں کی انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی (سرچ کمیٹی) نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے تقررکیلیے اسکروٹنی کے بعد 7 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیاہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز اب 28 جنوری کو ہوں گے تلاش کمیٹی کااجلاس منگل کو ہوا اجلاس میں تلاش کمیٹی کے کوآپٹیڈممبر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی شریک نہیں ہوئے، تلاش کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق ڈاکٹرپیرزادہ قاسم کے بھتیجے پیرزادہ جمال چونکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے لہذا انھوں نے اس اجلاس میں تحریری طورپرشرکت سے معذرت کرلی تھی۔

تلاش کمیٹی کے ایک رکن پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیرزادہ جمال کا نام شارٹ لسٹ کیے گئے7 افرادمیں شامل نہیں ہے اور سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد علی شیخ امیدواروں میں شامل ہی نہیں ہیں۔

ذرائع کا مزیدکہنا تھاکہ جن7 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں اس میں جامعہ کراچی کے موجودہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی، سندھ یونیورسٹی جامشوروکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرفتح محمدبرفت ،جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسرڈاکٹر عابد حسنین، پروفیسر ڈاکٹراحمد قادری، شہید ذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی آف لا کے ڈین ڈاکٹر رخسار احمداورزرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈین خلیل احمد ابوپوٹو شامل ہیں۔

یادرہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے کئی ماہ قبل اشتہارجاری کیا گیا تھا جبکہ عمرکی حد میں اضافے اورریسرچ پیپرکی تعدادمیں کمی کے بعد تصحیح شدہ اشتہار دوبارہ جاری کیاگیا پہلی بارجاری کیے گئے اشتہارمیں 19امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھی۔

تصحیح شدہ اشتہارمیں مزید چار درخواستیں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو موصول ہوئی جبکہ کل موصولہ 23درخواستوں میں سے تلاش کمیٹی نے 7 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاہے ان امیدواروں کے انٹرویوزکے بعد تین منتخب نام کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوائے جائیں گے اوروزیراعلیٰ سندھ ان میں سے کسی ایک نام کی بطوروائس چانسلرجامعہ کراچی منظوری دیں گے۔

ادھرشہید بینظیربھٹویونیورسٹی نوابشاہ کے شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر محمد قیصر سمیت تلاش کمیٹی کے اراکین کی جانب سے کی گئی مارکنگ کے تحت نوابشاہ یونیورسٹی کے لیے سرفراز حسین سولنگی کو 85 مارکس،امانت علی جلبانی کو 80 مارکس اورنبی بخش جمانی کو 75 مارکس دیے گئے ہیں جس پر اب وزیراعلیٰ سندھ کوفیصلہ کرناہے۔

The post جامعہ کراچی، وائس چانسلر کے انٹرویوز کیلیے 7 نام منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TKPEYn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...