اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام کے تحت سندھ میں قرض کی تقسیم کے آغاز کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم کا سندھ میں آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گےاور سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔
نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی، تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے جب کہ وفاقی وزراء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے، سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آ چکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔
معاون خصوصی نے مزید کہا حکومتی سرپرستی میں نوجوانوں کو بہترین رہنمائی اور تربیت دیں گے، نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
The post وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2t1J7h2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box