دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر معروف جریدے دا اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر کا اشتراک کیا جس میں ’عدم برداشت والا بھارت‘ کی سرخی سے مضمون لکھا گیا ہے جس کے ذیل میں کہا گیا ہے کہ مودی کیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

The post دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38CvYtR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...