منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید، عدیل راشدی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور انور مجید پیش نہ ہوئے۔

جج نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کی جانی ہے ، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں؟۔ وکیل نے بتایا کہ انور مجید کراچی کے اسپتال میں ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔

نیب پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے۔ فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو انور مجید کو ایئرایمبولینس کے ذریعے عدالت لانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tEv69j

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...