وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے آٹے بحران کی رپورٹ ایف آئی اے کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹے کا بحران پیدا کرنے والے اور وجوہات کی رپورٹ مانگ لی گئی ہیں، اس تناظر میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے آٹے بحران کی رپورٹ ایف آئی اے کو دینے کی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے مکمل تحقیقات کرنے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے رپورٹ مرتب کریں گے اور ایف آئی اے حکام آئندہ سے آٹے کے بحران پر قابو پانے کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے جب کہ ایف آئی اے مستقبل میں دوبارہ آٹے کی مصنوعی قلت جیسے حالات پیدا نہ ہو کا بھی لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔
The post گندم بحران پر کمیٹی قائم، ایف آئی اے تحقیقات کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30S00an
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box