کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیب، آڈیٹر جنرل پاکستان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے اجرا اور استعمال پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات کرائی جائیں کہ بلدیاتی نمائندوں پر کون کون سے کام کرائے۔ اس کے علاوہ متوقع جے آئی ٹی کی سفارش پر ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔
The post سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RjvD9F
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box