اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔
تین روز قبل سوشل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ایک بات کہوں گا کہ کبھی کسی کو نجی سطح پر گرنے کی اجازت نہ دیں ،کسی کی فیملی کو آڑے ہاتھو ں لینا ہماری روایات کا حصہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اس طرح لوگوں کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا جیسے کچھ لوگوں نے بشریٰ بی بی پر ذاتی حملے کیے، بشریٰ بیگم نہ تو سیاست میں ہیں ،نہ پبلک فگر ہیں اور نہ ہی وہ کبھی سامنے آتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مریم صفدر کی بات تو یہ ہے کہ وہ خود سوشل میڈیا سیل چلاتی ہیں اور سیاست میں بھی ہیں مگر ہماری پارٹی میں سے کسی نے بھی کبھی کلثوم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔
The post عمران خان اپنی اہلیہ پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TKPK2b
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box