اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان فروری میں ملائشیا جائیں گے جب کہ طیب اردوان پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے ملائشیا جائیں گے۔ وہ ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور ملائشیا کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی وعسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس دوران پاک، ترک قیادت کی مشترکہ سربراہی میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اہم اجلاس ہوگا۔
The post عمران خان فروری میں ملائشیا جائیں گے، طیب اردوان پاکستان کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uwdZGB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box