عمر کوٹ: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھا گیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ بذریعہ ہیلی کاپٹر بدھ کی صبح عمرکوٹ پہنچے اور انہوں گاؤں کھاڑوڑو سید میں رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سید علی مردان شاہ کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے سید امیر علی شاہ، بھائی ڈاکٹر نورعلی شاہ اور بھانجے صوبا ئی وزیر سید سردار علی شاہ سے تعزیت کی اور گہر ے دکھ کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ سید علی مردان شاہ کے اچانک انتقال پر ہم غمزدہ ہیں مرحوم نے اپنی تمام زندگی پارٹی، عوام اور جمہوریت کیلئے وقف کر رکھی تھی وہ میری والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے سچے سپاہی تھے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھا گیا، سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے پہلی بار نواز شریف کے دور حکومت میں گندم ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ۔
The post آئی جی کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے،مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3awGhlb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box