حکومت پنجاب نے آٹا بحران پر عدالت میں جواب جمع کرادیا

 لاہور: حکومت پنجاب نے آٹا بحران سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی اور سیکرٹری فوڈ وقاص علی محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی نے جواب جمع کرایا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اور ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا بحران کیسے اورکس نےپیداکیا، حکومت سے جواب طلب

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آٹے کی کی قیمت 70روپے کلو نہیں 40روپے کلو ہے، اس وقت 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 805روپے مقرر ہے، جو دکاندار 20کلو تھیلے کی 805سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

The post حکومت پنجاب نے آٹا بحران پر عدالت میں جواب جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aDQ2Ow

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...