کراچی: عدالت نے خاتون کی 2 سالہ بچی سمیت2 بچوں کوحبس بے جارکھنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او محمود آبادکونوٹس جاری کردیے.
سٹی کورٹ میں عدالت میں شازیہ نامی خاتون کی 2 سالہ بچی سمیت 2 بچوں کو حبس بے جا رکھنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ شیرخوار بیٹی سمیت دو بچوں کو سابق شوہر نے قید کیا ہوا ہے، محمود آباد کی رہائشی ہوں 2013 میں آفتاب علی خان سے شادی ہوئی،سابق شوہر کے دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، دسمبر 2019میں آفتاب نے مجھے بغیر کسی وجہ کے طلاق دے دی میرابڑا بیٹا جس کی عمر 6 سال میرے ساتھ ہے جبکہ شیر خوارسمیت 2 بچوں کو سابق شوہر نے گھر میں قید کیا ہوا ہے، 4 سالہ حیدر اور 2 سالہ نیلن فاطمہ سے مجھے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ،بچی کودیکھنے کیلیے ترس گئی ہوں،بچوں کو بازیاب کرایا جائے.
عدالت نے ایس ایچ او محمود آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بچوںکو بازیاب کرکے 27جنوری کو پیش کرنیکا حکم دیدیا۔
The post بچوں کی بازیابی، دکھی ماں کی درخواست پرایس ایچ او محمودآباد کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NZbweG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box