مٹیاری: کھنڈو کے نواحی گاؤں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سندھ کے شہر مٹیاری میں رشتے کے تنازع پر بروھی برادری کے گروپ نے رند برادری کے 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ رند برادری نے لاشیں سڑک پر رکھ کر نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2 سال قبل رند برادری کے نوجوان مرتضیٰ نے بروھی برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد سے دونوں برادریوں میں کشیدگی تھی۔
The post مٹیاری میں رشتے کے تنازع پر 6 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aNqtdC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box