لاہور / اسلام آباد / مظفر آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا۔
جمعہ کی رات کو پہاڑوں پر برف باری جبکہ ہفتہ کو بارش ہونے کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت بدستور قائم رہے گی۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 18ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹنٹ جنرل محمد افضل نے آزاد کشمیر نیلم ویلی کے برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کی جانب سے برفباری و بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔جاN بحق افراد کے لواحقین کو5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔ مکمل تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو1 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ مکانوں کے لیے25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔
دریں اثنا چیئر مین این ڈی ایم اے نے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے الگ الگ ملاقات کی اور وادی نیلم میں حالیہ برف باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات، میرپور کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم آ زاد کشمیر نے کہا کہ برفباری کے بعد چیلنج سے نمٹنے میں پاک فوج ، ایس ڈی ایم اے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھرپور اور فعال کردار ادا کیا۔
The post ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37pJIrJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box