لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد کم کردی

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے نئے بننے  والے میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ میں  منتقلی کے بعد شعبہ سرجیکل و پلمونالوجی سمیت کئی شعبہ جات میں مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کم کردی۔

مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کم ہونے کے بعد اب کئی مریض بیڈز نہ ملنے کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ گیارہ سال سے زیر تعمیر میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ کو بالآخر انتظامیہ نے مریضوں کےلئے باضابطہ کھول دیا ہے جس میں کئی وارڈوں کی منتقلی بھی جاری ہے۔

اس نئے اضافی بلاک کے حوالے سے بتایا جارہا تھا کہ تین ارب روپے سے زائد فنڈز سے تعمیر کئے جانے والے اس یونٹ سے اسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد 1600 سے بڑھ جائےگی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس نئے اضافی بلاک میں کئی شعبہ جات کی منتقلی کے چکر میں مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ جنرل سرجری میں مریضوں کے لئے مجموعی بیڈز کی تعداد 180 تھی جس کو کم کرکے 120 کردیا گیا ہے اسی طرح شعبہ پلمونالوجی میں مجموعی طور پر 48 بیڈز تھے جوکہ اب منتقلی کے بعد کم کرکے 28 کردیئے گئے ہیں۔  شعبہ نیوروسرجری کے بھی مریضوں کے لئے مختص 67 بیڈز کو اب کم کرکے 42 کردیا گیا ہے۔

شعبہ گیسٹرو میں بیڈز کی تعداد 31 تھی جوکہ اب 26ہوگئی ہے۔ اسی طرح بعض شعبہ جات کے الگ آئی سی یوز کو بھی کو ختم کرکے ان کے بیڈز کو مین آئی سی یو میں شامل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اب پیڈس کارڈیک سرجری کے علاوہ آرتھوپیڈک وارڈ کی منتقلی کی جائےگی۔ جس کے بعد نئے آرتھوپیڈک وارڈ میں مریضوں کو 74 بیڈز کی بجائے 54 بیڈز دستیاب ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ منصوبہ 30 جون 2018کو  محکمہ صحت کی فائلوں میں مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم اب بھی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

اب اس حوالے سے مزید آلات کی خریداری کےلئے 400 ملین روپے کی لاگت کا پی سی ون حکومت کو بھجوایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نئی انتظامی پالیسی کے تحت اب سوائے ڈیوٹی والے ڈاکٹروں اور داخل مریضوں کے لواحقین کے کوئی اس نئے یونٹ میں داخل نہیں ہوسکتا۔

The post لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد کم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ROqIN3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...