لاہور میں آٹا چکی مالکان کی اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر ہڑتال

 لاہور: صوبائی دارالحکومت میں چکی مالکان کیخلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے جس پر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔

ہڑتال کے باعث صوبائی دارالحکومت کی چکیاں بند ہوگئیں اور آٹے کے مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان نے بتایا کہ ہم غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں، چکی مالکان کو آٹا 60 روپے فی کلو فروخت کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپےمارے گئے اور تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

عبدالرحمان نے کہا کہ ہمارے ارکان پر مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیا گیا، پولیس ایف آئی آرز کی نقول فراہم نہیں کر رہی اور تھانے جانیوالے ہمارے ممبران کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی چکی مالکان کیساتھ ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

The post لاہور میں آٹا چکی مالکان کی اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NOMM8Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...