اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اعتراف کرلیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسطا پانچ فیصد تک اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار مین اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسطا پانچ فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک میں چینی کی فی کلو اوسطا قیمت78روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں مزید بتا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں اوسطا قیمت پچھہتر روپے جبکہ اسلام آباد میں پچاسی روپے رہی ہے جبکہ آٹے کے بیس کلو تھیلہ تیرہ روپے فی کلو سے کم ہو کر 955 کا ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ٹماٹر کی اوسطا قیمت اکتیس فیصد کم ہو کر چھہتر روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر پندرہ اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔
The post حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rszn8N
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box