ننکانہ صاحب / فیصل آباد: ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں کوٹ سادھورام میں شراب کے نشے میں دھت پانچ اوباشوں نے گن پوائنٹ پر 13 سالہ لڑکے کو اپنی شیطانی ہوس کانشانہ بنا ڈالا، اس کی وڈیو بھی بناتے رہے۔
پولیس تھانہ صدر بچے کے والدکی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مدعی کے مطابق اس کے 13سالہ بیٹے کو ملزمان مدثر، عامر، طارق اور دو نامعلوم جو شراب کے نشہ میں دھت تھے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
فیصل آباد اور بچیانہ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر357گ ب میں اوباش نوجوان نے اسکول کے 2 کم سن طلبا کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی ، 12سالہ اور 13سالہ بچے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر آرہے تھے کہ مقامی رہائشی اسلم نے انھیں ڈرا دھمکا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ ، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔
The post ننکانہ اور فیصل آباد میں 3 بچے شیطانی ہوس کا نشانہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NMsrBp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box