آئی جی کی تعیناتی: سندھ نے مزید2 نام وفاق کو ارسال کردیئے

کراچی:  سندھ میں آئی جی پولیس کی تعیناتی کا معاملہ، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس کے عہدے کے لیے مزید2 نام وفاق کو ارسال کردیئے۔

سیکریٹری سروسز کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط کے مطابق ثناء اﷲ عباسی اور انعام غنی کے نام بھیجے گئے ہیں۔ دونوں نام آج بھیجے گئے۔ ثناء اﷲ عباسی خیبر پختون خوا میں آئی جی کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ انعام غنی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ 3 نام سندھ حکومت پہلے ہی وفاق کو ارسال کر چکی ہے۔

The post آئی جی کی تعیناتی: سندھ نے مزید2 نام وفاق کو ارسال کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tIiiPe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...