بھرتی کیس، غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملازمین کی بھرتی کے کیس میں غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت پر5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی جبکہ وزیراعلیٰ کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ2009 میں17افراد کو بھرتی کرکے اسی سال فارغ کر دیا گیا، بعدازاں ہائیکورٹ نے بحال کر دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب کیا آپ نے درخواست کو دیکھا ہے؟خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے، وزیراعلیٰ کو کہہ دیں کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تمام لاافسر نئے بھرتی کردیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراف کیا کہ جی بالکل غلطی ہوئی ہے تاہم درخواست 2012میں دائرہوئی تھی، چیف جسٹس نے کہا کیوں نہ پورے ایڈووکیٹ جنرل آفس کوہی معطل کردیاجائے۔

The post بھرتی کیس، غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30MQXHM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...