لاہور: پاکستان اور بھارت کی سرحد پرواقع بزرگ صوفی باباگلاب حسین شاہ المعروف سانجھا پیر کا مزار بھی اب سانجھانہیں رہا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی اورسرحدی تنازعات کی وجہ سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اپنے شہریوں کی سانجھا پیر کے مزارتک رسائی محدودکردی ہے اورانہیں بھارتی حدودکے اندرلگائی گئی باڑسے آگے آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈرواہگہ سے شمال کی جانب چندکلومیٹرکے فاصلے پر حضرت باباگلاب شاہ المعروف سانجھاپیرکا مزارہے۔ یہ مزارپاکستان کے سرحدی گاؤں ایچوگل اورٹھٹھہ ڈھلواں کے قریب واقع ہے۔
یہ مزارپاک بھارت زیرولائن کے اوپرہے، باباگلاب شاہ کی قبرکا سروالاحصہ بھارت جبکہ پاؤں والاحصہ پاکستان میں ہے۔ یہاں ہرجمعرات کو مقامی لوگوں اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری دیتی ہے جبکہ ہرسال بھادوں کی گیارہ اوربارہ تاریخ کویہاں عرس ہوتا ہے۔
The post بھارتی شہریوں کی سانجھا پیر کے مزار تک رسائی محدود appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37BMt9A
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box