کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جمعے سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے5 روز میں مجموعی طور پر 20 ہزار 719 چالان کر کے 46 لاکھ 26 ہزار 150 روپے کے جرمانے عائدکیے جبکہ دفعہ 279 کی خلاف ورزی کے مرتکب 850 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 819 مقدمات درج کیے گیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف 17 جنوری سے 21 جنوری 5 روز کے دوران ٹریفک پولیس ساؤتھ نے ون کی خلاف ورزی کے الزام میں 3 ہزار197 چالان کرتے ہوئے 6 لاکھ 28 ہزار 300 روپے کا جرمانہ عائدکیا ،53 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 53 مقدمات درج کیے۔
ٹریفک پولیس سٹی ڈسٹرکٹ نے مجموعی طور پر 2 ہزار 537 چالان ، 5 لاکھ 56 ہزار 600 روپے جرمانہ ،235 ڈرائیوروںکوگرفتارکرکے 235 مقدمات درج کیے ، ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ون وے کی خلاف ورزی کے الزام میں 3 ہزار 583 چالان ، 9 لاک 83 ہزار 700 روپے جرمانہ کرتے ہوئے 161 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 168 مقدمات درج کیے ، ٹریفک پولیس ایسٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 427 چالان ، 3 لاکھ 10 ہزار 650 جرمانہ جبکہ 74 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 60 مقدمات درج کیے ، ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے سب سے زیادہ 12 لاکھ 51 ہزار 850 روپے چالان کر کے 201 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 187 مقدمات درج کیے۔
The post ون وے کی خلاف ورزی پر 5 روز میں 20 ہزار 719 چالان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RjFz37
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box