فیصل آباد میں بچوں کا والدین پر تشدد کا مقدمہ

فیصل آباد: چک جھمرہ کے علاقے میں والدین نے چوری کے شبہ میں بچوں کی پٹائی لگائی اور گنجا کرادیا جس پر بچوں نے والدین کے خلاف ہی پرچہ درج کرادیا۔

فیصل آباد میں چک جھمرہ کے رہائشی فرمان اور اس کے دوست دانش نے اپنے اپنے والد پر مقدمہ درج کروایا۔ فرمان اور دانش کے والدین کو شبہ تھا کہ بچوں نے گھر سے 50 ہزار روپے چوری کیے ہیں جس انہوں نے دونوں بچوں کی نہ صرف پٹائی کی بلکہ سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں تھیں۔

تشدد پر بچوں نے والدین کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا۔ فرمان کی مدعیت میں اس کے والد بشارت اور دانش کی مدعیت میں اس کے والد اکرام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بال مونڈنے والا حجام بھی نامزد کیا گیا ہے۔

The post فیصل آباد میں بچوں کا والدین پر تشدد کا مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aJbZvh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...