مسافر ٹرین کا ریت سے بھرے ٹرالر سے تصادم ، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

پشاور: کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس ریت سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گئی تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے قریب اضاخیل میں جلد باز ڈرائیور نے عین اس وقت اپنی ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو پٹری کی دوسری جانب لے جانے کی کوشش کی جب کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ نتیجے میں ٹرین ٹرالی سے ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور کی مستعدی کے باعث بڑا حادثہ نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

حادثے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی میں سوار تین افراد میں سے 2 نے چھلانگ لگادی جب کہ ایک شخص ایسا نہ کرسکا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے اور اسے طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

The post مسافر ٹرین کا ریت سے بھرے ٹرالر سے تصادم ، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sX3fAX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...