وزیر اعظم عمران خان کی مسکراہٹ بڑی قاتل ہے، زرتاج گل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے وزیر اعظم عمران خان کو طلسماتی شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مسکراہٹ بڑی قاتل ہے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ وزیر اعظم کی شخصیت کی مداح سرائی کررہی ہیں۔

زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جہاں تک وزیراعظم کی بات کی جائے تو وہ انتہائی کرشماتی شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کی چال ڈھال میں بڑا رعب و دبدبہ ہے اور ساری دنیا کو پتا ہے کہ وہ کسی بحران میں چل کر آتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی مسکراہت بڑی قاتل ہے اور ان کی شخصیت کا اتنا رعب دبدبہ اور کرشما ہوتا ہے کہ اگر ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے تو انہیں دیکھ کر وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔

 

The post وزیر اعظم عمران خان کی مسکراہٹ بڑی قاتل ہے، زرتاج گل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38CklTH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...