پاکستان اور بنگلا دیش میں ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں  ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کے لئے وکٹ تیار  ہے۔ ٹاس دن کے 1:30 اور میچ کا آغاز 2بجے ہو گا، پہلے میچ کے سستے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں  اور مہنگے ٹکٹ کوریئر سروس کی برانچز سے اب بھی دستیاب ہیں۔

پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے  ان میں بابر اعظم ، احسان علی ، محمد حفیظ ، افتخار احمد ، شعیب ملک ، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے اچھی تیاری کی ہے اور ہماری ٹیم  متوازن ہے۔ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی خدشات  نہیں، سیریز میں اچھی  عمدہ پرفارمنس کیلئے پرُعزم ہیں۔

The post  پاکستان اور بنگلا دیش میں ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ROl8ud

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...