راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھیننے کے مقدمے کا ایک ہفتے میں فیصلہ

 راولپنڈی: خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی واردات کا ایک ہفتہ میں انصاف ہوگیا۔

تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے انتہائی بے رحمی سے پرس چھین کر اسے برے انداز میں گرانے والے ڈکیت مجرم انیس اقبال کو اسپیڈی ٹرائل میں صرف ایک ہفتہ بعد 1 سال قید سخت 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ خاتون ٹیچر اور اس کے والدین نے پولیس کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون سے بے دردی کے ساتھ پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

سول جج سردار عمر حسن خان نے گزشتہ ہفتے تھانہ ریس کورس کے علاقہ عزیز آباد میں دن دیہاڑے گلی سے گزرنے والی اسکول خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی ڈکیتی کے مجرم کو کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کرنے پر یہ سزا سنائی۔

مجرم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا تو مجرم نے ڈکیتی کی وڈیو دیکھنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی ۔ معافی کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی اور اسے قانون کے مطابق سزا سنا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

The post راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھیننے کے مقدمے کا ایک ہفتے میں فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yd1Uln

وفاق نے بجلی منافع کے 25 ارب روپے ادا کردیئے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا

 پشاور: وفاقی حکومت نے بجلی خالص منافع کے بقایاجات کی مد میں واجب الادا 36 ارب میں سے25 ارب روپے نئے مالی سال کے آغاز پر ہی خیبرپختونخوا حکومت کو ادا کردیئے جبکہ مزید11 ارب کے بقایاجات پرمشتمل دوسری قسط بھی جلد جاری کی جائے گی۔

صوبائی وزیرخزانہ وصحت تیمور سلیم جھگڑا نے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ میڈیا سیل سول سیکرٹریٹ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی منافع بقایاجات کے حوالے سے وزیراعظم صوبہ کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، ہم صوبائی حقوق کے لیے کوشاں تھے جس کے تحت ماہانہ 3 ارب روپے ملتے ہیں، مرکز نے گزشتہ سال کے بقایاجات کی مد میں 25ارب روپے جاری کردیئے ہیں،بجلی منافع کے بقایاجات ادائیگی کاکریڈٹ وزیراعظم اور وزیر اعلی محمودخان کو جاتا ہے اور ہم اپنے صوبہ کے دو بڑوں اسپیکر قومی اسملی اسد قیصراور وزیر دفاع پرویز خٹک کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔ بجلی منافع کا پیسہ صوبائی خزانہ کاحصہ بنتا ہے اور تمام کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ ہم پیڈو کوزیادہ اختیارات دے رہے ہیں تاکہ وہ وسائل بھی پیدا کریں اوربجلی کے پیداواری منصوبے بھی شروع کریں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ایک سال میں ہمیں بجلی منافع کی مدمیں 47 ارب ملے ہیں، ہم نے جو فیصلے لیے تھے وہ اسی بنیاد پر لیے تھے کہ پیسہ آگیا ہے، کے پی آر اے نے جون میں 2.2 ارب جبکہ سال بھر میں 20.8ارب کا ریونیو حاصل کیا،محکموں کی جانب سے ایک پیسہ بھی سرنڈر نہیں کیا گیا۔ ہم نے مالی سال کے پہلے دن ہی سارے ترقیاتی فنڈز جاری کردئیے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ سال کے پہلے ہی دن سارے فنڈزجاری کیے گئے ہوں، اب محکمے یہ فںڈزاستعمال کریں، 210 ارب کے صوبائی پروگرام کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں،اس اقدام سے جون ازم کا خاتمہ ہوگا، یہ انقلابی قدم ہے جس سے پورے سال فنڈزاستعمال ہوں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جومحکمے فںڈزاستعمال نہیں کرپائیں گے ان کے فنڈز دیگر محکموں کومنتقل کیے جائیں گے، ہم شفافیت اورفعالیت کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ عوام کی تقدیر بدل جائے، دیگرصوبوں سے ضم اضلاع کے لیے تین فیصدحصہ لینے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کافورم استعمال کیاجائے گا۔ پنشن کی ادائیگی کے لیے بہتر اچھا آپشن تلاش کررہے ہیں، پنشن کے اخراجات پندرہ سال میں سوگنا بڑھے اور اس سال کے لیے 100 ارب کی ادائیگی کرنی ہے، انڈیا میں پنشن ادائیگی کنٹری بیوٹری فنڈ سے کی جاتی ہے،ایسا نظام یہاں پر قائم کیا گیا لیکن ایم ایم اے اور اے این پی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس پر کام نہ ہوسکا اور اس نظام کو لپیٹ دیاگیا ،ہم نے پنشن کومحدودکردیاہے جواب ریٹائرملازم اور اس کے فوت ہونے کے بعد اس کے بچوں,بیوہ اوروالدین کوہی مل پائے گی۔

The post وفاق نے بجلی منافع کے 25 ارب روپے ادا کردیئے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hoXBfZ

زلفی بخاری کا بلاول پر ہتک عزت کا نوٹس، 10 کروڑ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق بیان پر بلاول بھٹو زرداری پر ہتک عزت کا دعوی کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں انہوں نے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں پر بیان دینے پر بلاول بھٹو زرداری کو 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ناسمجھی کے باعث وہ سب بول جاتے ہیں جو انہیں بتایا جائے۔ انہوں نے حال ہی میں میرے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ جس پر انہوں نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نوٹس نھیجنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں پر کہا تھا کہ حکومت زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لائے۔

نوٹس کا پس منظر

چند روز قبل اسرائیلی اخبار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نومبر 2020 میں پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ وہ لندن سے بذریعہ اسرائیل پہنچے تھے اور تل ابیب میں انہوں نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے انہیں پاکستانی حکام کا پیغام پہنچایا تھا۔ اسی خبر کو ایک نیوز ویب سائیٹ ’مڈل ایسٹ مانیٹر‘ نے بھی شائع کیا تھا۔
غلط خبر شائع کرنے پر زلفی بخاری نے “مڈل ایسٹ مانیٹر ” کو بھی قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس پر ویب سائٹ نے معافی مانگی تھی۔

The post زلفی بخاری کا بلاول پر ہتک عزت کا نوٹس، 10 کروڑ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wdbrHE

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

 اسلام آباد: قومی اسمبلی ہال میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے جس میں اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے، جس میں کمیٹی کے 29 ارکان کے علاوہ وفاقی وزرا، مشیر و معاونین اور اپوزیشن کے اہم رہنما خصوصی طور پر شریک ہیں۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود ہیں، اجلاس کے شرکا کو ڈی جی ایم او، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا، پاکستان کی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی بریف کررہے ہیں۔

اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کروایا دیا گیا، سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی جب کہ ریڈ زون میں بھی غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

The post پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3heKhfz

افغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے، دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے، پاکستان عالمی برادری کواس بارے کئی بارآگاہ کرچکا ہے، پاکستان ان کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا، ڈپلومیٹک مشنزکی حفاظت میزبان ملک کی ہوتی ہے اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ہم فوجی ٹیک اوورکے حامی نہیں، ہماری خواہش ہے کہ بین الافغان مذاکرات کامیاب ہوں، افغان مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک اورافغانستان کا ہمسایہ ہے،افغان امن عمل پر ماضی میں بھی ایران کے ساتھ مل کر کام کیا، افغانستان کے تمام ہمسائیوں کو افغان امن عمل کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں اورکشمیرپربھارت کویاد دلاتے ہیں کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے حل طلب ایجنڈا میں شامل ہے، مسئلے کا حل صرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے میں ہے، بھارتی بیانات سے اس کی متنازع حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

The post افغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے، دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yboIlt

امتحانات منسوخی کیلئے ایچ ای سی کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار

 اسلام آباد: ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔

طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفی دیں۔

اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔

The post امتحانات منسوخی کیلئے ایچ ای سی کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xbSMNI

خسارے کا شکار ریلوے کے 63 افسران کو لاکھوں روپے کے کیش ایوارڈ جاری

 لاہور: ریلوے حکام نے 63 من پسند افسران کو کیش ایوارڈ کی مد میں لاکھوں روپے دیدیے۔

ان افسران میں چھٹی پر گیا ایک آفیسر اور پانچ روز قبل پرسانل برانچ میں تعینات آفیسر بھی شامل ہے۔ ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسران کے ماتحت عملہ کو بھی اس بہتی گنگا میں نہلایا گیا۔

دوسری طرف ٹرین آپریشن سے منسلک گینگ مینوں، سگنل اسٹاف، الیکٹریکل اور پولیس اہلکاروں کو کئی ماہ سے ٹی اے ہی نہیں مل سکا ہے۔ من پسند افسران کو کیش ایوارڈ دینے سے دیگر افسران و ملازمین میں بد دلی پیدا ہوگئی۔

ایک طرف محکمہ کو اربوں روپے کا خسارہ ہے اور پنشنرز و ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کےلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریلوے کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے وہیں ریلوے بیوروکریسی نے اپنے من پسند افسران کو لاکھوں روپے کیش ایوارڈ کی صورت میں دیدیے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جن افسران و دیگر کو کیش ایوارڈ دیا گیا ہے وہ ان کے کام کے مطابق دیا گیا ہے ۔ البتہ ملازمین کے ٹی اے کی رقم بھی انہیں جلد جاری کردی جائے گی۔

The post خسارے کا شکار ریلوے کے 63 افسران کو لاکھوں روپے کے کیش ایوارڈ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jws6TX

اپوزیشن ارکان بلوچستان اسمبلی گیارہویں روزبھی تھانے میں موجود

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھرناکام ہونے کے بعد اپوزیشن ارلان اسمبلی گیارھویں روز بھی تھانے میں موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان اسمبلی کے باہرہنگامہ آرائی پر17 اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم 11 روز گزرنے کے باوجود اپوزیشن ارکان اسمبلی تاحال کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں اورارکان اسمبلی نے تھانے سے جانے سے انکارکردیا ہے۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر واپسی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔ ایف آئی آر واپس لینے تک تھانے سے واپس نہیں جائیں گے ، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ ہمیں گرفتار کرو یا ایف آئی آر واپس لی جائے۔

The post اپوزیشن ارکان بلوچستان اسمبلی گیارہویں روزبھی تھانے میں موجود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qDFFSW

نائب قاصد کو ایک دن کے لیے پشاور ایئرپورٹ کا اعزازی مینیجر بنادیا گیا

 پشاور: سول ایوی ایشن اتھارٹی میں نائب قاصد جعفر کی ریٹائرمنٹ پر اسے ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بنایا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور میں تعینات جعفر اپنے سروس مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گیا تھا، تاہم اس کی بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی بھی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے ایئر پورٹ منیجر بھی تعینات کیا گیا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی کے مطابق جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی نہیں کی اور اسے نہ کبھی شوکاز ملا نہ ہی اسکے خلاف کوئی رپورٹ فائل ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ رٹائرمنٹ کے دن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انکی خدمات کو سراہا گیا اور جعفر کے لئے دعوت رکھی گئی۔

جعفر کو ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بھی تعینات کیا گیا اور ایک دن کا اعزازیہ دینے کے بعد پروٹوکول اور سرکاری گاڑی میں نائب قاصد جعفر کو گھر رخصت کیا گیا۔

The post نائب قاصد کو ایک دن کے لیے پشاور ایئرپورٹ کا اعزازی مینیجر بنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jKqRkn

اپوزیشن نے تسلیم کرلیا عمران خان حکومت مزید 2 سال رہے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف اورمریم نوازمیں درویاں پیدا ہوچکی ہیں اوراپوزیشن نے تسلیم کرلیا عمران خان حکومت مزید 2 سال رہے گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورمریم نوازمیں دوریاں پیدا ہوچکی ہیں، دونوں کا طرزسیاست مختلف ہے اوربلاول بچہ ہے اس کے بیان کوجانے دیا جائے توبہترہے۔ اپوزیشن نے تسلیم کرلیا عمران خان حکومت 2 سال رہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے ہمیشہ امن کا راستہ اختیارکیا، ہم کسی ملک کے خلاف سرزمین استعمال نہیں کردیتے، کوئی بھی پاکستان کے خلاف سرزمین استعمال نہ کرے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کل قوم کی ترجمانی کی ہے، ایک کروڑاووسیزپاکستانی عمران خان کا ووٹرہے۔ خواہش ہے حکومت اوراپوزیشن اکٹھی ہونا چاہئے۔ بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں، وزارت داخلہ کے ڈرون سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیرمیں حکومت بنانے جارہے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیرکے پانچ ضلعوں میں مہم کرنے جارہے ہیں، کل شام پانچ بجے تک کچھ لوگ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔ پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے، کشمیریوں سے کہتا ہوں بلے کوووٹ دیں۔

The post اپوزیشن نے تسلیم کرلیا عمران خان حکومت مزید 2 سال رہے گی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xbj5DJ

بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کرکے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کرکے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ریلوے کے 15 ٹیکنیکل افسران کی مستقلی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ریلوے کے 17 گریڈ کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو ایف پی ایس سی ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھ ماہ کا وقت دیا ہے جاکر ٹیسٹ کوالیفائی کریں۔

دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے عذر پیش کیا کہ ان کے موکل گیارہ سال سے نوکری کر رہے ہیں، ٹیسٹ کوالیفائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، میں کئی سال سے سپریم کورٹ کا وکیل ہوں لیکن اگر آج ایل ایل بی کا امتحان دینا ہوا تو پاس کرنا مشکل ہوگا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ 17 گریڈ میں ہیں اور بنیادی ٹیسٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کر کے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، ریلوے میں جس طرح پہلے نوکریوں کی بندر بانٹ کی گئی اس کے حالات آپ کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں جس میں 16 گریڈ سے اوپر کی پوسٹ پر ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے ، آپ میں قابلیت ہے تو جا کر ایف پی ایس سی کوالیفائی کریں، سرکاری اداروں میں اب کوئی بغیر ٹیسٹ انٹرویو مستقل نہیں ہوسکتا۔

The post بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کرکے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ToaQpi

چینی نظام حکومت کسی بھی انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر جتنا بھی دباؤ آئے گا ہم چین کے ساتھ تعلقات  میں تبدیلی نہیں لائیں گے اور چینی نظام حکومت کسی بھی انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے نظام حکومت میں لچک ہے، وہ جب کوئی چیز تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو نظام اس کی حمایت کرتا ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں کسی نظام میں تبدیلی بہت مشکل ہے کیونکہ آپ بہت سی قانونی رکاوٹوں میں پھنس جاتے ہیں اور جمہوریت آپ کو جکڑ لیتی ہے، آپ ہمیشہ وہ نہیں کرسکتے جو معاشرے کے لیے بہتر ہو، کمیونسٹ پارٹی کا ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے اور اس کی تربیت کرنے کا نظام کسی بھی انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے،

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اب تک یہ بتایا گیا تھا کہ مغربی جمہوریت کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بہترین نظام ہے لیکن چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) ایک منفرد ماڈل ہے اوراس سے خطے کوفائدہ ہوگا، سی پی سی نے ایک ایسا متبادل نظام دیا جس نے تمام مغربی جمہوریتوں کومات دی، انہوں نے میرٹ کو فروغ دیا، کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی طویل مدت منصوبہ بندی ہے، انتخابی جمہوریت میں صرف 5 سال کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ اب تک یہ خیال تھا کہ انتخابی جمہوریت میں میرٹ پر حکمران منتخب ہوتے ہیں اور ان کا احتساب بھی ہوسکتا ہے لیکن کمیونسٹ پارٹی نے انتخابی جمہوریت کے بغیر ہی اس کے تمام مقاصد زیادہ بہتر طور پر حاصل کیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی صدرکی انسدادبدعنوانی کیخلاف مہم انتہائی مؤثرہے، پاکستان بھی کرپشن کے خلاف اقدامات کے لیے پرعزم ہے، کرپشن سے ایلیٹ طبقہ فائدہ حاصل کرتاہے اور غریب متاثر ہوتاہے، چین نے غربت سے جس طرح اپنی عوام کو نکالا وہ حکمت عملی قابل تعریف ہے، جس معاشرے میں حکمران طبقے کا احتساب ہو وہ کامیاب ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر  جتنا بھی دباؤ آئے گا ہم چین کے ساتھ تعلقات  میں تبدیلی نہیں لائیں گے، ہم تعلقات میں جانبداری کامظاہرہ کیوں کریں ، سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سنکیانگ کے حوالے سے مغربی میڈیا،حکومتوں اور چین کے موقف میں فرق ہے، سنکیانگ  سےمتعلق   چین کے موقف کو تسلیم کرتے ہیں ،ہمیں چینی قیادت پر اعتماد  ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جارہے ہیں لیکن اس پر مغربی میڈیا کی کم کوریج منافقانہ رویہ ہے، کشمیر سمیت دنیا میں ناانصافی کے متعدد واقعات ہوئے لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے گوادر کادورہ کررہاہوں  وہاں سی پیک منصوبوں  پرکام کی رفتار کا جائزہ لوں گا، ہم نے سی پیک منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی، سی پیک کا اگلہ مرحلہ پاکستان کےلیے بہت حوصلہ افزا ہے، ہمیں امید ہے کہ چینی صنعت ان خصوصی زونز کی طرف متوجہ ہوگی۔

The post چینی نظام حکومت کسی بھی انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dzjF6v

بلاول ’بھٹو‘ نہیں ’زرداری‘ ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ’ بھٹو‘ نہیں زرداری ہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان میں اظہار خیال اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز حکومتی پالیسی واضح کردی کہ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتےہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے، 5 اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کو جس طرح جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سب کے سامنے ہے، آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیلٹ گنز کے استعمال پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہندوستان، مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لاتا ہے تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی، آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، آج امریکا بھی قائل ہوگیا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے جو ہم کہہ رہے تھے آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے سیاست میں آنے اور اپنی پارٹی بنانے کا فلسفہ ایوان کے سامنے رکھا، انہوں نے وزیراعظم نے ان مشکلات کا بھی ذکر کیا جو حکومت سنبھالتے وقت تھیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے مشکل فیصلے کیے، جس سے غریب طبقے پر بوجھ پڑا لیکن ہم نے معیشت کو سہارا دیا اور اب ہم اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، معاشی ترقی سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم نے ریکارڈ ترسیل زر پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا، آج ترسیل زر کی شرح ملکی برامدات کی شرح سے تجاوز کر گئی ہے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، کاش اپوزیشن اس راستے میں رکاوٹ نہ بنے، شہباز شریف صاحب نے جو تجویز دی ہے وہ قابل عمل نہیں ہے، آج ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جسے بروئے کار لا کر بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کی مدد بھی کر سکتے ہیں اور اسٹیک ہوولڈر بھی بن سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری کوئی عزت نفس نہیں ہے، افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا، افغانستان سے 50 سے 60 فیصد امریکی فوجیوں کاانخلاء ہوچکا ہے، ہم نہیں چاہتے افغانستان میں مزید جنگ ہو ہم وہاں امن چاہتے ہیں،ہمیں افغان عوام کی تکلیف کا احساس ہے، افغانستان میں قیام امن کی ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے، خدانخواستہ افغانستان کےحالات بگڑتےہیں تو افغانستان کے بعد پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی لفظی جنگ پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم تو شروع سے یہی کہتے آئے ہیں کہ اپوزیشن ہماری بات سنے، ہم اپوزیشن کی، اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے، کل بلاول ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے، جن روایات کی بلاول بات کررہے تھے وہ سندھ میں کیوں نہیں اپنائی گئیں، روایت یہ ہے کہ قائد حزب اختلاف بجٹ پر بحث کا آغاز کرتا ہے- انہوں نے سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کو بحث کا آغاز کیوں نہیں کرنے دیا؟؟ روایت یہ ہے کہ وزیر خزانہ بحث کو سمیٹتا ہے، سندھ اسمبلی میں یہ روایت کیوں نہیں اپنائی گئی؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین قائد حزب اختلاف ہوتا ہے کیا انہوں نے سندھ کے اسمبلی میں اس روایت کو اپنایا؟ اسپیکر پر حملے کی روایت نہیں، روایت یہ ہے کہ اگر آپ کو اسپیکر سے کوئی شکایت ہوتی ہے تو آپ ہاؤس میں جملے بازی نہیں کرتے اور اپنی بات ان کے ساتھ چیمبر میں جا کر کرتے ہیں۔

شاھ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے جب بلاول کو آئینہ دکھایا تو وہ ذاتی حملوں پر اتر آئے ، میں نے بلاول سے کہا کہ آپ مجھے کیا بتائیں گے میں نے آپ کو بہت چھوٹی عمر میں نیکر پہن کر کھیلتے اور اپنی والدہ سے جھڑکیاں کھاتے دیکھا ہے، یہ اور بات کہ آپ کو پارٹی کا لیڈر نامزد کر دیا گیا اور آپ نے وراثت کے بل بوتے پر پارٹی قیادت سنبھال لی،اب یہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی نہیں زرداری والی پارٹی ہے، بلاول، بھٹو نہیں، بلاول زرداری ہے، بلاول شو بوائے ہے پیپلزپارٹی کو کنٹرول آصف زرداری کرتے ہیں،سندھ میں کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے، ان حالات میں آپ جتنے مرضی نعرے لگائیں ان نعروں میں وزن نہیں رہتا.

The post بلاول ’بھٹو‘ نہیں ’زرداری‘ ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jwru0L

پنجاب میں سیکڑوں قدیم اورتاریخی مقامات خستہ حالی شکار

 لاہور: محکمہ سیاحت پنجاب اورآرکیالوجی قدیم تاریخی مقامات کی بحالی کے لئے سرگرم ہے تاہم پنجاب میں آج بھی درجنوں ایسی تاریخی جگہیں ہیں جن کی خستہ حالی اوریونیسکو کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ نہیں مل سکا۔ 

پنجاب میں اس وقت 412 تحفظ شدہ تاریخی اور مذہبی قدیم مقامات ہیں، ان میں سے 3 قدیم تاریخی اور سیاحتی مقامات ایسے ہیں جن کو عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ حاصل ہیں۔ ان میں شالامارباغ وشاہی قلعہ ، قلعہ روہتاس اور ٹیکسلا کے قدیم کھنڈرات شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب میں چار مقامات کو قومی ورثے کا درجہ حاصل ہے جبکہ 11 مقامات ایسے ہیں جن کو عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ان میں مقبرہ جہانگیر،مقبرہ آصف جاہ، اکبری سرائے، بادشاہی مسجد، مسجدوزیرخان،دراوڑفورٹ، ہرن مینار،مقبرہ رکن عالم اورہڑپہ کے قدیم آثارشامل ہیں۔

پنجاب مختلف تہذیبوں کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کا امین ہے، یہاں ہندو،سکھ اوربدھ ازم کے قدیم آثارموجود ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے تحفظ شدہ قدیم ورثے میں سے زیادہ ترجائیدادیں نجی ملکیت میں ہیں، سکھوں اورہندوؤں کے مقدس مقامات متروکہ وقف املاک بورڈ، مزارات اورقدیم مساجد پنجاب اوقاف ،شاہی قلعہ اوراندرون شہرمیں موجود تحفظ شدہ عمارتیں والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی کے پاس ہیں

مشیرسیاحت پنجاب آصف محمود کہتے ہیں آثارقدیمہ کی بحالی میں سب سے بڑامسلہ فنڈزکا ہوتا ہے ،پنجاب میں پہلی بار 231 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار ملین روپے آثارقدیمہ کی بحالی اورسیاحت کے فروغ کے لئے رکھے گئے اس کے علاوہ ورلڈبنک کے اشتراک سے 50 ملین ڈالرکا ایک منصوبہ سال 2017 سے جاری ہے ۔ ہمارافوکس پنجاب میں تاریخی مذہبی اورسیاحتی مقامات کی بحالی ہے جس میں ناصرف مسلم شرائنز بلکہ سکھوں ، ہندوؤں ،بدھ مت اورمسیحی برادی کے مقدس مقامات کی بحالی بھی شامل ہے تاکہ صوبے میں مذہبی سیاحت کوفروغ دیاجاسکے۔ اس سے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی میں بھی بہتری آئیگی.

پنجاب آرکیالوجی کے ڈائریکٹرملک مقصود نے بتایا پنجاب میں گزشتہ کئی تاریخی اور سیاحتی مقامات پر بحالی اورآرائش وتزئین مکمل کروائی گئی ان میں ہرن مینار،موسٰی پاک شہید کا مقبرہ،علامہ اقبال میوزیم (جاوید منزل) لاہور کا تحفظ اور اپ گریڈیشن ، جام پور،ضلع ڈیرہ غازی خان کے قریب ٹیلے دیلو رائے میں آثار قدیمہ کی کھدائی۔ تاریخی یادگاروں پر عوامی سہولیات کی فراہمی،ٹی ڈی سی پی کے اشتراک سے ہیریٹیج سائٹ کے بزنس پلان کی تیاری، ٹیکسلا میں آڈیٹوریم کی تعمیر،ہڑپہ میں آڈیٹوریم کی تعمیر، صوبہ کے 8 کلیدی ثقافتی ورثہ جات کی دستاویزی فلموں کی تیاری، تاریخی ورثہ پر چراغاں، یونیسکو کے اشتراک سے ٹیکسلا میوزیم کے مینجمنٹ پلان کی تیاری، یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے کےلیے ہڑپہ میں آثار قدیمہ اور میوزیم کے ماسٹر ، مینجمنٹ پلان کی تیاری۔اس کے علاوہ بدھا ٹریل کی تیاری،ٹیکسلا میں میوزیم کی نئی گیلری کا قیام، اہم یادگاروں کی جیو ٹیگنگ کی گئی

اسی طرح جومنصوبے زیرتکیمل ہیں ان میں ملتان میں شاہ حسین صدو زئی کے مزار کی تحفظ اور بحالی کا منصوبہ (لاگت 8.338 ملین)، اُچ شریف ضلع بہاولپور میں مقبرہ ابو حنیفہ کے تحفظ ،بحالی (لاگت 7.987 ملین)، نادرہ بیگم کے مقبرے کا تحفظ اور بحالی (لاگت 10.238 ملین)، باغبانی کی تزئین و آرائش، آثار قدیمہ کی یادگاروں کے باغیچوں کی ترقی، لاہور (شالامار باغ ، مقبرہ جہانگیر) وغیرہ (لاگت 210.218 ملین)، لوسر باؤلی،واہ کینٹ ضلع راولپنڈی کے تحفظ اور بحالی لاگت 21.00 ملین روپے، یونیسکوکی سفارشات پرعمل درآمد شالامارباغ کی آرائش وتزئین پی سی ٹو، ملتان میں واقع مزارشاہ علی اکبر کی بحالی اورتحفظ لاگت تقریبا 30 ملین روپے، رحیم یارخان میں چٹی مسجد کی بحالی اورتحفظ لاگت تقریبا29 ملین روپے، پنجاب کےتاریخی مقامات پر یادگاروں پر چراغاں کرنے کےلئے 79.199 ملین روپے رکھے گئے ہیں.

آغا خان کلچرسروس پاکستان اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی شراکت سے شاہ برج کمپلیکس کی بحالی کا کام 2017 میں شروع ہوا تھا اور 2021 میں مکمل ہوا۔اس کی ڈیجیٹل ڈاکومنٹیشن پر 41 ملین روپے لاگت آئی۔اور شاہ برج کمپلیکس کی بحالی پر 147 ملین روپے لاگت آئی جس کو رائل نارویجین سفارتخانے نے سپورٹ کیا۔اس کام میں پکچر وال کی بحالی کا کام 2019 میں مکمل ہواتھااور اب پکچر وال کی شمالی جانب کام جاری ہے۔اسی طرح شاہ برج دروازے کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ قلعہ کا داخلی دروازہ ہے۔ نولکھا پویلین خستہ حالی کا شکار تھا۔جس پر بحالی کا کام ماہ جون2021 میں مکمل ہو گیا ہے۔ شیش محل کی چھتوں اور اس کے کمروں کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے، یہ چھت خستہ حالی کا شکار تھی ان میں بارش کے پانی کا رساؤ جاری تھا جس سے پوری عمارت کو خطرہ تھا۔آغا خان کلچر سروس پاکستان نے چھتوں اور کمروں کو بحال کیا ہے۔اور اس میں مکمل واٹر پروفنگ کی ہے۔اس منصوبے میں لاہور شاہی قلعہ کے بارشی پانی کے نکاس اور نکاس آب کو بھی درست کیا گیا ہے۔ اور یہ دسمبر 2020 میں مکمل ہو گیا تھا۔ یہ ڈرینج سسٹم شاہ برج کمپلیکس کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

مریم زمانی مسجد منصوبے کی بحالی پر 12ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ کیتھڈرل چرچ منصوبے کی بحالی پر 30 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ سینٹ انتھونی چرچ منصوبے کی بحالی پر 22 ملین روپے کی لاگت آئے گی، میر چاکر رند کے مزار جو ست گڑہ کے مقام پر( اوکاڑہ) واقع ہے۔ اس منصوبے کی بحالی پر 114 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ ڈی سی آفس سرگودھا کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے کی بحالی پر 129.23 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور مشہور لال قلعہ مظفر آباد آزاد کشمیر کے تحفظ و بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کی بحالی پر 124ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے کامیابی کے ساتھ سندیمان قلعہ ژوب (بلوچستان) اور علی مردان کی حویلی (پشاور) کے تحفظ و بحالی کا منصوبہ مکمل کیا۔

The post پنجاب میں سیکڑوں قدیم اورتاریخی مقامات خستہ حالی شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jsMtS1

پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ اسٹریٹیجک اور بدلتی علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر امن کیلیے کوشاں ہے، پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے سنجیدہ کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں، کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری پرامن اور دیرپا حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمائیت کرتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں، مختلف نوعیت کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہترین تربیت یافتہ اور متحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔

آرمی چیف نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور افسران کو بہترین مہارتیں اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں این ڈی یو پہنچنے پر صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

The post پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UU12DX

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...