اسلام آباد: ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفی دیں۔
اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔
The post امتحانات منسوخی کیلئے ایچ ای سی کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xbSMNI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box