راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھیننے کے مقدمے کا ایک ہفتے میں فیصلہ

 راولپنڈی: خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی واردات کا ایک ہفتہ میں انصاف ہوگیا۔

تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے انتہائی بے رحمی سے پرس چھین کر اسے برے انداز میں گرانے والے ڈکیت مجرم انیس اقبال کو اسپیڈی ٹرائل میں صرف ایک ہفتہ بعد 1 سال قید سخت 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ خاتون ٹیچر اور اس کے والدین نے پولیس کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون سے بے دردی کے ساتھ پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

سول جج سردار عمر حسن خان نے گزشتہ ہفتے تھانہ ریس کورس کے علاقہ عزیز آباد میں دن دیہاڑے گلی سے گزرنے والی اسکول خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی ڈکیتی کے مجرم کو کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کرنے پر یہ سزا سنائی۔

مجرم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا تو مجرم نے ڈکیتی کی وڈیو دیکھنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی ۔ معافی کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی اور اسے قانون کے مطابق سزا سنا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

The post راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھیننے کے مقدمے کا ایک ہفتے میں فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yd1Uln

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...