جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی بچی کو مار ڈالا

چنیوٹ: جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی معصوم بچی کا مبینہ طور پر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقہ شمس الحسن ٹاؤن میں جعلی پیر اللہ یار نے مبینہ طور پر اپنی 3 ماہ کی بچی کو قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، جعلی پیر کے بیٹے کے مطابق وہ اکثر اپنے بچوں پر تشدد کرتا اور چلہ کرتا تھا۔

جعلی پیر کے بیٹے محمدعلی اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے بھی 3بچوں کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا اور جیل کاٹ چکا ہے، اس بار بھی بچی کا قتل کرنے کے بعد بچی کی لاش کو دفنانے نہیں دے رہا تھا۔

The post جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی بچی کو مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dlvY4r

میڈیکل کے داخلے بھی انٹر سال اول کے نتائج پر دینے کی سفارش

کراچی:  ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے مشترکہ فورم ’آئی بی سی سی‘(انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) نے پاکستان بھر کے میٹرک اور انٹر کے طلبا کی براہ راست گریڈنگ کے طریقہ کار پر مشتمل پروموشن پالیسی تیار کرکے اسے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے اس پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور چونکہ ملک بھر کے طلبا انٹر سال دوم کے امتحانات دینے کے بجائے سال اول کی بنیاد پر فائنل ایئر کے نتائج حاصل کریں گے لہٰذا آئی بی سی سی نے پروموشن پالیسی میں میڈیکل جامعات اور کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلے انٹر سال اول کی بنیاد پر دینے کی سفارش بھی کردی ہے اور کہا ہے کہ میڈیکل جامعات انٹرسال اول کی بنیاد پر میڈیکل کے داخلے دے سکتے ہیں، سندھ کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے بھی آئی بی سی سی کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے پروموشن پالیسی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایم بی بی ایس کے داخلے انٹر سال اول کی بنیاد پر دینے کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے رکن اور جناب سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے داخلوں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پی ایم ڈی سی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کرے گی۔ اگر حکومتی پالیسی میں انٹر سال اول کی بنیاد پر میڈیکل کے داخلے دینے کی کوئی بات کی گئی تو پھر فیصلہ اسی تناظر میں ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں آئی بی سی سی کی جانب سے میٹرک اور انٹر کی گریڈنگ کے لیے وزارت تعلیم کو بھجوائی گئی پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام تعلیمی بورڈز کو 40 لاکھ طلبا کے امتحانات لینے تھے جو COVID 19 کی وبا کے باعث ممکن نہیں رہے۔

لہٰذا گریڈنگ کے لیے جو پروموشن پالیسی دی جارہی ہے اس میں ملک کے تمام تعلیمی بورڈز، متعلقہ وزارتوں اور اتھارٹیز اور فیصلہ ساز اداروں bodies statutoryکی تجاویز شامل ہیں ، پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق چونکہ ملک کے 25 فیصد امتحانی بورڈز کے سال آخر کے نتائج سال اول سے مطابقت رکھتے ہیں اور یہ ایک ٹھوس مثال ہے کہ طلبا کا سال اول کا نتیجہ سال آخر کے نتائج کی بنیاد پر تیارہوسکتا ہے لہٰذا میٹرک اور انٹر کے 70 فیصد طلبا اس سے فائدہ لے سکیں گے جبکہ باقی 30 فیصد طلبا امتحان میں شامل ہوسکتے ہیں۔

30 فیصد بچ جانے والے یہ وہ طلبا ہیں ہیں جو سال اول میں ایک یا اس سے زائد مضامین میں فیل ہوئے ہیں۔ طلبا کی اس کیٹیگری نے باقی مضامین میں اگر 60 فیصد مارکس لیے ہیں تو انھیں صرف پاسنگ مارکس ایوارڈ کیے جائیں گے۔ سال اول میں کسی پرچے میں غیر حاضر طلبا بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہونگے۔ پروموشن پالیسی کے مطابق امپروومنٹ آف ڈویژن، اضافی مضامین اور کمبائن امتحانات دینے والے طلبا کی انتہائی مختصر تعداد اس پالیسی کا حصہ نہیں ہوگی۔ ان کے لیے ستمبر سے نومبر تک صورتحال اور متعلقہ حکومت کی اجازت سے خصوصی امتحانات کی پالیسی دی جاسکتی ہے۔

ان طلبا کی امتحانی فیس ری ایڈجسٹ ہوجائے گی ، پالیسی کے مطابق طلبا کی transcript میں صرف score aggregate شامل ہوگا۔ پارٹ ٹو کے علیحدہ علیحدہ مضامین (تھیوری اینڈ پریکٹیکل) کے نمبر مارکس شیٹ میں شامل نہیں ہونگے۔ بورڈ مارک شیٹ اور سرٹیفیکیٹ میں اس بات کی وضاحت کریں گے کہ پارٹ ٹو میں دیے گئے مارکس طلبا کی کارکردگی کے حوالے سے ایک بہتر قیاس یا اندازے سے دیے گئے ہیں جسے متعلقہ حکومت اور آئی بی سی سی کی منظوری بھی حاصل ہے، پالیسی کے مطابق اگر کوئی تعلیمی بورڈ طلبا کا امتحان لے چکا ہے تو یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ اس گائیڈ لائن کا استعمال کرے یا پھر لیے گئے امتحان کی بنیاد پر نتیجہ جاری کرے ، پالیسی کے مطابق جن طلبا کو 2021 میں دسویں اور بارہویں کے امتحان میں شریک ہونا ہے ان کا اس سال کا نویں اور گیارہویں کا نتیجہ آئندہ برس دسویں اور بارہویں جماعت کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

پالیسی کو مطابق وہ طلبا جو اس پروموشن گائیڈ لائن سے اتفاق نہیں کرتے وہ ستمبر سے نومبر تک متوقع خصوصی امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں تاہم ایسے طلبا کو یکم جولائی تک اپنی دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب سندھ میں اس پالیسی گائیڈ لائن کے اطلاق کے معاملے پر جب ’ایکسپریس‘ نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے رکن اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آئی بی سی سی کی بنائی گئی پالیسیز کو ہی مختصر رد و بدل کے ساتھ پروموشن کے لیے لیا جارہا ہے اور پورے ملک میں اس کا طریقہ کار تقریباً یکساں ہی ہوگا، بنیادی نکات ایک ہی ہونگے مندرجات مختلف ہوسکتے ہیں تاہم خصوصی امتحانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حالات کے تناظر میں ہم سندھ میں خصوصی امتحانات کی پالیسی کی یقین دہانی نہیں کراسکتے ۔

The post میڈیکل کے داخلے بھی انٹر سال اول کے نتائج پر دینے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XlXgBY

طیارہ حادثے کے زخمیوں کی جان بچاکر اعجاز نے مثال قائم کردی

 کراچی: طیارہ حادثے کے زخمیوں کی جان بچاکر اعجاز اعوان نے مثال قائم کردی۔

مسافر طیارے کو پیش آنے والا المناک حادثہ اپنے پیچھے کئی کہانیاں چھوڑگیا، پیاروں کو کھودینے والوں کے دکھ درد کے ساتھ احساس ذمے داری اور فرض شناسی کی کئی داستانیں بھی سامنے آرہی ہیں، حادثے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے خود کو خطرے میں ڈال کر اپنی مدد آپ کے تحت حادثہ کا شکار طیارے کے مسافروں اور علاقہ مکینوں کی جانیں بچانے کی کوشش کی انہی علاقہ مکینوں میں حادثہ کے عینی شاہد اورامدادی اداروں ، فوج اور رینجرز کی آمد سے قبل جائے حادثہ پر پہنچ کر جانیں بچانے کی کوشش کرنے والے اعجاز اعوان بھی شامل ہیں۔

اعجاز اعوان جائے حادثہ سے متصل سورتی سوسائٹی کے رہائشی ہیں جو حادثہ سے چند منٹ قبل ہی نماز جمعہ ادا کرکے گھر پہنچے ہی تھے کہ ان کے ایک قریبی دوست جو سول ایوی ایشن میں ملازم ہیں نے کال کرکے ایک مسافر طیارہ کی ممکنہ طور پر آبادی پر گرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری گھر سے فیملی کے ہمراہ باہر نکلنے کی ہدایت کی  اعجاز اعوان نے صورتحال جاننے کے لیے جیسے ہی گھر سے باہر آسمان کی جانب دیکھا تو انھیں ایک مسافر طیارہ تیزی سے زمین کی جانب آتا دکھائی دیا۔

اعجاز اعوان کے مطابق طیارے کے بائیں انجن سے دھواں نکل رہا تھا جہاز کا رخ ایئرپورٹ کی جانب تھا لیکن وہ رن وے کی سمت کے بجائے تھوڑا بائیں آبادی کے اوپر سے گزررہا تھا جوکہ عمومی طور پر نہیں ہوتا۔

اعجاز اعوان کو صورتحال کا اندازہ ہوگیا اور انھوں نے قریبی کھڑی ہوئی محلے دار کی موٹرسائیکل اسٹارٹ کی اور جہاز کی سمت کی جانب بائیک دوڑانا شروع کردی جلد ہی جہاز زمین کی طرف آنکھوں سے اوجھل ہوگیا اور ساتھ ہی ایک زور دار ھماکے کی آواز سنائی دی جس سے اردگرد لرزہ سا طاری ہوگیا۔

اعجاز اعوان نے بتایا کہ انھوں نے جائے حادثہ کی جانب سے دھواں اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے تو فوری طور پر اس گلی کی جانب لپکے جہاں جہاز کریش ہوچکا تھا، جائے حادثہ سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے اور جگہ جگہ آگ لگی ہوئی تھی۔

اعجاز اعوان اگرچہ کاروباری ادارے میں جنرل منیجر کے عہدے پر تعینات ہیں لیکن انھوں نے پولیس قومی رضاکار کی تربیت حاصل کررکھی تھی اور اپنے مضبوط اعصاب کی وجہ سے اوسان خطا کیے بغیر اپنی جان کی پروا کیے بغیر دھوئیں اور آگ سی لپٹی ہوئی اس گلی میں داخل ہوگئے جہاں جہاز کے ملبے سے انسانی آہ و بکا کی آوازیں بلند ہورہی تھیں۔

اعجاز اعوان کے مطابق یہ آوازیں 3 منٹ ہی سنائی دیں اور پھر سناٹا چھاگیا اور آگ کی شدت اور سیاہ دھوئیں کی وجہ سے اس مقام کی جانب بڑھنا دشوار ہوگیا جہاز کے ملبے سے آوازیں بند ہوتے ہی گھروں میں پھنس جانے والے افراد اور زخمیوں کی چیخ و پکار شروع ہوگئی۔

اعجازاعوان کے ہمراہ 5 مزید علاقہ مکین بھی امدادی کاموں کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ چکے تھے جلتے ہوئے مکانات اور ملبہ سے اٹی ہوئی اس گلی کے گھروں سے مدد کی آوازیں آرہی تھی کوئی بالکونیوں اور کچھ لوگ چھتوں سے مدد کے لیے پکاررہے تھے، اسی دوران رینجرز اور آرمی کے اہلکار پہنچنا شروع ہوگئے۔

اعجاز اعوان بتاتے ہیں کہ وہ روزے سے تھے اور دھوئیں اور تپش سے حالت غیر ہورہی تھی لیکن گھروں میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کے جذبہ کے تحت انھوں نے خوف کو جھٹک دیا اور منہ پر کپڑا باندھ کر امدادی رضاکاروں اور سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ جلتے ہوئے ملبہ کو پھلانگتے ہوئے مکانات کا رخ کیا جہاں مکین امداد کے منتظر تھے۔

اعجاز اعوان نے بتایا کہ گلی میں کھڑی ہوئی زیادہ تر گاڑیاں جو ابھی آگ سے بچی ہوئی تھی ان میں سی این جی سلنڈرز نصب تھے اور آگ کے وہاں تک پہنچنے کی صورت میں سی این جی سلنڈر ز دھماکے سے پھٹنے کا خدشہ تھا اس خدشہ کے تدارک کے لیے انہوں نے سی این جی سلنڈرز کے نوزل توڑ کر ایک ایک کرکے گاڑیوں سے سی این جی خارج کردی اس طرح حادثے کو مزید ہلاکت خیز بننے سے روکا، اعجاز اعوان رسوں کی مدد سے گھروں کی بالائی منازل سے گھروں میں داخل ہوئے اور مکینوں کو گھروں سے نکالنے میں رضاکاروں اور سیکیورٹی اداروں کی مدد کی۔

دھواں اس قدر تھا کہ رضاکاربھی نظر نہیں آرہے تھے

اعجاز اعوان نے بتایا کہ جائے حادثہ پر دھواں اس قدر سیاہ اور کثیف تھا کہ رضاکار بھی ایک دوسرے کو دکھائی نہیں دے رہے تھے اس دوران سول ایوی ایشن کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدام کے طور پر مجھے ایک چمکدار جیکٹ پہنادی تاکہ ہم ایک دوسرے کو نظر آسکیں اعجاز اعوان نے رضاکاروں، اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ہم نے 19گھروں سے لگ بھگ 57 افراد کو بحفاظت باہر نکالا جن میں جھلسنے والی تین ملازمائیں بھی شامل ہیں۔

ہرشخص کوشہری دفاع کی تربیت دینا بہت ضروری ہے،اعجاز اعوان

اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو شہری دفاع کی تربیت دینا بہت ضروری ہے یہ سلسلہ کچھ دہائیوں پہلے تک جاری رہا تھا اور حادثے کے وقت پولیس قومی رضاکار کے طور پر کی گئی تربیت ہی ان کے کام آئی۔

انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ شہری دفاع کے محکمہ کو فعال کیا جائے نوجوانوں کے لیے شہری دفاع کی تربیت لازم قرار دی جائے بالخصوص حساس تنصیبات کے گرد سول آبادی میں شہری دفاع اور ہنگامی امداد کے مراکز قائم کیے جائیں تاکہ خدانخواستہ مستقبل میں اس طرح کے کسی حادثے کی صورت میں قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔

امدادی کام کے دوران ٹانگوں،گھٹنوں اورہاتھوں پر زخم آئے

پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد امدادی کاموں اور ریسکیو آپریشن میں اعجاز اعوان خو د بھی زخمی ہوئے ان کی ٹانگوں ، گھٹنوں اور ہاتھوں پر زخم آئے اور سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں دھواں بھرتا رہا لیکن وہ مکانات میں موجود زخمیوں کو باہر نکالنے میں مصروف رہے تمام زخمیوں کو گھروںسے نکالنے کے بعد انھوں نے آرمی اور رینجرز کے دستوں کے ساتھ جلتے ہوئے ملبہ سے سوختہ لاشیں نکالنے میں بھی بھرپور مدد کی جن میں پائلٹ کا جسد خاکی ماڈل زارا کا جسد خاکی اور دیگر کئی مسافروں کے جسد خاکی شامل تھے۔

حالت غیر ہونے پر سی ایم ایچ میں قے کرائی گئی توپیٹ سے سیاہ مادہ نکلا

اعجاز اعوان پورا دن رضاکاروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف رہے افطار کے وقت تک ان کی حالت غیر ہوگئی افطار کرتے ہی ان کے لیے سانس لینا دشوار ہونے لگا جس کے بعد انھیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ان کے معدے اور پھیپھڑوں کو دھوئیں کے اثرات سے صاف کیا گیا اعجاز اعوان بتاتے ہیں کہ اس دوران انہیں قے کرائی گئی تو اس میں سیاہ رنگ کا مادہ ڈیزل جیسا مادہ نکلا جو کثیف دھوئیں کے حلق کے ذریعے معدے تک جانے کا نتیجہ تھا۔

اعجاز اعوان کے جذبے کو مکینوں نے سراہاہمت کے چرچے زبان زد عام ہوگئے

اعجاز اعوان کے جذبے کو علاقہ مکینوں نے سراہا ان کی ہمت کا چرچہ علاقے میں زبان زد عام ہوچکا ہے، اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے علاقہ مکینوں کی مدد کرنے والے اعجاز اعوان کی خدمات اور جذبے کی علاقہ مکینوں نے حادثے کے بعد بہت تعریف کی مکینوں کا کہنا تھا کہ اعجاز اعوان نے فرشتہ بن کر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی مشکل صورتحال میں مدد کی تھی جو ناقابل بیان ہے، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور ریسکیو آپریشن کے بعد آنے والی تحقیقاتی ٹیموں نے بھی حادثے کی روداد اور تمام صورتحال کو قریب سے دیکھنے والے اعجاز اعوان کا بیان اہم ترین عینی شاہد کے طور پر قلمبند کیا ہے۔

The post طیارہ حادثے کے زخمیوں کی جان بچاکر اعجاز نے مثال قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XoidfP

2 سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام؛ پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

بھارت نے جاسوسی کا الزام لگا کر پاکستان کے 2 سفارت کار ملک بدر کردیے جس پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو رات گئے دفتر خارجہ طلب کے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامورکو وزارت خارجہ طلب کرکے ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دونوں سفارتکار بھارت کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، مراسلے میں پاکستانی ناظم الامورسے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پاکستانی مشن کا کوئی اہلکاراپنے منصب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔

پاکستان نے اس بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی میں سفارتی مشن کے دونوں اہلکاروں کو پہلے حراست میں لیا گیا، انہیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات تسلیم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر انہیں رہا تو کردیا لیکن ناپسندیدہ شخصیات قراردیکر 24 گھنٹے میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی یہ حرکتیں سوچے سمجھے منصوبے اورپاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔بھارت کی یہ حرکتیں ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ہمیشہ عالمی قوانین کے تحت اپنی حدود قیود کے اندر رہ کرکام کیا ہے۔ بھارت اپنی ان حرکتوں سے دونوں ملکوں میں سفارتی گنجائش کو مزید محدود کرتا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت کشیدگی بڑھا کر اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتی۔ پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت کے ان ارادوں کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپناکردار ادا کرے ۔

The post 2 سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام؛ پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZTGufd

سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 لیویز اہلکار ( گن مین) جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

حادثہ لورالائی کے قریب میختر کے علاقے میں پیش آیا میرسرفراز بگٹی اور ان کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے سی لورا لائی کے مطابق سرفراز بگٹی فیملی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا، اے سی سلیم خان کے مطابق میر سرفراز بگٹی اور اہلخانہ جو دوسری گاڑی میں سوار تھے حادثے میں محفوظ رہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

The post سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cha5St

ٹڈّی دَل کے حملوں سے ہزاروں ایکڑ فصل تباہ، باغات بھی متاثر

لاہور /  کراچی: ٹڈی دَل  کے حملوں سے اب تک کئی ہزار ایکڑ فصل متاثر ہوچکی ہے اور کورونا وائرس وبا کے بعد یہ ممکنہ طور پر ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق ٹڈی دل کے مو ثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی اسپرے کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں  کا ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ اب تک بلوچستان میں 2743، پنجاب میں 1489، خیبرپختونخوا میں 394 اور سندھ میں 294 مربع کلو میٹر رقبہ میں ٹڈی دل کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ملک بھر کے مختلف اضلاع میں میں ٹڈی دل کے حملوں نے کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے  کپاس کی فصل سمیت مختلف باغات  کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

فصلوں کو بچانے ک لیے ایک ارب جاری

پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ زراعت اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز  جاری کیے  ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط  

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ کر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں ٹڈی دل صحرائی علاقوں کے بعد زیر کاشت رقبے کوبھی تباہ کررہی ہے۔ اسے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تو فصلیں تباہ ہوجائیں گی۔ ٹڈی دَل کے سبب سندھ میں فوڈ سیکورٹی کا خطرہ بڑھتاجارہاہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اسپرے کے لیے 6 ایئر کرافٹ اور 110 ڈبل کیبن گاڑیاں، ایک لاکھ لیٹرزرعی ادویات اور بارہ ٹریکٹرز بھی فراہم کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے یکم مئی کوبھی وزیراعظم کو ٹڈی دل کی صورت حال پر خط لکھا تھا۔

کوئٹہ میں ٹڈی دَل کے حملوں کی وارننگ

دوسری طرف  این ڈی ایم اے نے کوئٹہ میں 15جون سے قبل ٹڈی دل کے حملے کی وارننگ جاری کر دی۔ جس کے تدارک  کیلئے سپرے کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔

The post ٹڈّی دَل کے حملوں سے ہزاروں ایکڑ فصل تباہ، باغات بھی متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TWwkXi

لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ آج کیا جائے گا

 اسلام آباد /  کراچی /  لاہور: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی سے متعلق فیصلے کے لیے آج  اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے قومی رابطہ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غورکیا جائے گا ۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی اور لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی  کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آخری دن

گزشتہ روز پنجاب میں لاک ڈاون کا آخری دن تھا۔ پنجاب حکومت نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے سفارشات  نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کو بجھوادی ہیں جن پر آج اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سفارشات میں صوبہ بھر میں منہ اورناک ڈھانپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آئندہ کے لائحہ عمل  کیلئے  وفاق کوسفارشات بجھوادی  ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت گزشتہ روز  کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا  کے  اجلاس میں صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا تھا۔ تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں اور  ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے  کیلئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا  ۔جلاس میں  لاک ڈاون میں دکانوں،شاپنگ پلازوں کے اوقات  صبح نو بجے سے شام پانچ یا شام سات بجے تک کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ دکانیں اور شاپنگ مال ہفتے میں پانچ دن کھولنے، ہفتہ اور اتوار کے روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی  تھی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ  ابھی اسکول نہ کھولے جائیں۔ ریسٹورنٹ کو ایس او پیز کے تحت اور پارکوں کوصبح کے وقت کچھ دیر کیلئے کھولا جائے۔سینما گھروں ،سوئمنگ پولز  کو بدستور بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود بحالی اور کاروباری اوقات میں اضافے کا امکان

سندھ حکومت نے بھی  لاک ڈاون کی پابندیوں سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔۔ سندھ میں لاک ڈاون میں نرمی یا سختی کا فیصلہ  بھی آج ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہو کر مرادعلی شاہ سندھ حکومت کی تجاویز وسفارشات سےآگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  سندھ کاروباری سرگرمیوں کےلیےاوقات کار شام چار بجے سےبڑھانے کاامکان  ہےپبلک ٹرانسپورٹ کی محدود بحالی کا بھی امکان ہے ۔شاپنگ پلازہ چھوٹی بڑی مارکیٹس کےاوقات کار رات آٹھ بجےتک بڑھانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی تجاویز میں صرف اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کی جائے گی۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھنے پر غورکیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ان سفارشات سے آج  ہونے والے قومی رابطہ کمیٹٰی کے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

 

The post لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ آج کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36NN4Wb

ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا فیصلہ موخر کردیا۔

کمشنر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے وفد کے ساتھ کمشنر آفس میں ملاقات کی یہ اجلاس کمشنر کراچی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور سیکریٹری آر ٹی اے بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے کہا کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہر وقت حکومت کا ساتھ دیا ہے، لہٰذا ہم آپ سے یہ توقع ہرگز نہیں کرتے کہ آپ قانون ہاتھ میں لیں گے جس ہر انھیں بتایا گیا کہ ہم بھی حکومت سے یہ توقع بالکل نہیں کرتے کہ ڈھائی ماہ کی بندش کے دوران ہمیں بے روزگار کیا جائے گا اور ہمارے ڈرائیور اور کنڈیکٹر فاقوں کا شکار ہوجائیں گے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کے مطابق کمشنر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ سندھ پیر کو اسلام آباد میں ہوں گے ان کی واپسی پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ان سے ملاقات بھی کرائی جائے گی اور حکومت سے سفارش بھی کی جائے گی کہ ٹرانسپورٹروں کو جلد گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔

ارشاد بخاری کے مطابق انتظامی سطح پر یقین دہانی کے بعد وفد کے ارکان نے باہمی مشاورت سے آج یکم جون کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا پروگرام موخر کردیا ہے۔

The post ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TT2VNB

کراچی کے کئی علاقوں میں بونداباندی اور پھوار سے موسم خوشگوار

کراچی:  شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہنے، بونداباندی اور پھوار پڑنے کا امکان ہے جب کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔

اتوار کو شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے حدت رہی، کم رفتار ہوا کی وجہ سے نمی کا تناسب معمول سے بڑھ گیا جس کے نتیجے میں دن بھر حبس رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ شام کے وقت اسی سبب نمی کے تناسب 62 فیصد تک بڑھ گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری رہا تاہم مذکورہ وجوہات کی بنا پر گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر حبس کے بعد اچانک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بونداباندی اورکہیں پھوار پڑی، گلستان جوہر،پہلوان گوٹھ، اسکیم 33، لانڈھی،بفرزون،گلزار ہجری،نارتھ ناظم آباد،سعدی ٹاؤن، ملیر، صدر،گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا کے اطراف کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی رپورٹ ہوئی، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنا جو آج ڈپریشن میں تبدیل ہوگا، ڈپریشن کے طوفان بننے اور اس کے اس کی سمت کا تعین اگلے 2 سے 3 روز میں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحلوں کے قریب موجود ڈپریشن کمزور ہوکر دوبارہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا جو ایک دوروز تک برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور صبح اور رات گئے شہر میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کی توقع ہے۔

The post کراچی کے کئی علاقوں میں بونداباندی اور پھوار سے موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TTjLME

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے تک کمی

 اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ 

مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت47 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر  35 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 47 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 38 روپے 14 پیسے کم کردی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پیٹرولیم لیوی بلند ترین سطح پر لے جانے کا انکشاف

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے دو روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی تھی جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے  جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش  بھی کی گئی تھی۔ اوگرا کی تمام سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

’’پیٹرولیم قیمتیں خطے میں سب سے کم ‘‘

وزیر اعظم عمران خان نے پیڑولیم مصنوعات میں کمی کے فیصلے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم نے پیٹرول ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس کے بعد پاکستان میں جنوبی ایشیا میں سب سے سستا ایندھن دست یاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیڑول پاکستان سے دوگنا مہنگا جب کہ سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال  یہ قیمتیں 50 سے 75 فی صد زائد ہیں۔

 

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے تک کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36Ty8Ww

پاکستان کی تاریخ کی پہلی امریکا کے لئے براہ راست پرواز

پاکستان کی تاریخ کی پہلی امریکا کے لئے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکا کے شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا کے شہر نیو جرسی کے لئے روانہ ہوا جب کہ پی آئی اے نے کچھ عرصے قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

The post پاکستان کی تاریخ کی پہلی امریکا کے لئے براہ راست پرواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36KBaw2

خیبر پختون خوا میں کل سے جامعات کھولنے کا اعلان

 پشاور: خیبرپختون خوا میں یکم جون سے جامعات کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج، پشاور یونیورسٹی، صوابی یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات  کل سے کھول دی جائیں گی۔ تمام جامعات میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جامعات میں صرف انتظامی امور، مختلف شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدے داران اپنے ضروری عملے کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ جامعات  عمارت میں طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگئی اور نہ ہی جامعات کے اندر تدریسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ طلبہ کا مزید وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔  آن لائن کلاسز شروع کرنے کے پیش نظر یونیورسٹیز کے اہم عملے  کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے ریلیف ری ہبیلی ٹٰشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔

The post خیبر پختون خوا میں کل سے جامعات کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ckjt7V

سندھ میں تمام پرچوں میں فیل طلبا بھی پاس قرار

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال پہلی سے بارہویں جماعت تک کے تمام طلبہ و طالبات کو  بغیر امتحانات دیے اگلی کلاسز میں ترقی دے دی گئی ہے اور جو بچے مختلف مضامین میں  فیل بھی ہیں تو انہیں بھی پاسنگ مارکس دے کر اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کوئی خاص امتحان نہیں ہوگا اور جو طلبہ اپنے مضامین میں بہتری کے خواہاں ہیں انہیں اگلے سال امتحان کا موقع دیا جائے گا۔ ہم نے نجی تعلیمی اداروں  کو کھولنے سے نہیں روکا ہے وہ چاہیں تو آج سے اسکول کھول لیں  لیکن ہم نے تدریسی عمل بند کیا ہے اور کوئی اسکول اپنی مرضی  اور حکومت کی اجازت کے بغیر تدریسی عمل شروع نہیں کرسکتا۔ہم  نے یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کھولنے کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لے کر اور تعلیمی پالیسی کو اسٹیرنگ کمیٹی میں مرتب کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم نے کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا تھا اور بعد ازاں نویں تا بارہویں تک کے بچوں کو پرموٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ اس کا طریقہ طریقہ کار بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ایک سب کمیٹی تشکیل دی تھی۔  اس کمیٹی نے دو سے تین اجلاس کے دوران اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں اور ہم آئندہ 2 روز میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے ان کے سامنے یہ سفارشات رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات کے مطابق نویں اور گیارہویں جماعت کے بچوں کا چونکہ کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں ہے اس لئے ان بچوں کو اگلی کلاسوں میں بغیر کسی مارکس کے ترقی دی جائے گی اور جب یہ بچے دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے اور اس میں جو نمبرز حاصل کریں گے ان نمبروں کو نویں اور گیارہوں کے نمبرز تصور کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ  کلاس دسویں اور بارہویں کے بچوں کو ان کے نویں اور گیارہویں کے نتائج کی بنیاد پر اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیا جائے گا اور ان کے حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبرز شامل کئے جائیں گے۔ جو بچے چاہے وہ کتنے ہی پیپرز میں فیل ہوں ان کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کوئی خاص امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور جو بچے اپنے مارکس کی بہتری چاہتے ہیں انہیں بھی پرموٹ کردیا جائے گا البتہ اگر وہ چاہتے ہیں تو انہیں اگلے سال اس کا موقع دیا جائے گا۔پرائیوٹ طلبہ و طالبات پر بھی یہی قواعد لاگو ہوں گے۔

The post سندھ میں تمام پرچوں میں فیل طلبا بھی پاس قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dlQJwF

ایئربس نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں

 اسلام آباد: ایئربس کمپنی کے ماہرین نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں اور جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرانس کی ایئربس کمپنی کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں تاہم رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی، جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کیبن وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل 2 جون سے شروع ہو گا جب کہ ایف ڈی آر اور سی وی آر کی ڈی کوڈنگ فرانس کے شہر لی بورگٹ کی ایوی ایشن لیب میں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ڈی آر اور سی وی آر کی پہلے مرمت کی جائے گی اور پھر ڈی کوڈ کیا جائے گا جب کہ سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈی کوڈنگ کے لئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے۔

دوسری جانب ایئر بس کمپنی نے ایوی ایشن ڈویژن اور تحقیقاتی ٹیم  سے براہ راست رابطہ کرکے تباہ شدہ جہاز کا وائس اور ڈیٹا ریکارڈر فرانس لے جانے کی اجازت مانگ لی ہے جس پر ایوی ایشن نے آمادگی ظاہر کردی ہے، ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم  کا ایک ممبر وائس اینڈ ڈیٹا ریکارڈ ساتھ لے کر جائے گا۔

 

The post ایئربس نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eBnTc4

وفاق المدارس کا 12جون سے کلاسز کے آغاز کا اعلان

 لاہور: وفاق المدارس نے 2 جون سے داخلوں اور 12جون سے کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں نجی اسکولز کے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ بڑھانے، جبکہ تبلیغی مراکز کھلوانے اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں شروع کرانے میں معاونت کی یقین دہانی اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مولانا قاضی عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی، مدارس دینیہ کو مزید بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مذہبی طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نے عمل نہیں کیا، صرف مساجد میں ان پر عمل کیا گیا، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، بازار، سبزی منڈیاں، نادرا کے دفاتر کھل سکتے اور جلوس نکل سکتے ہیں، تو مدارس کیوں نہیں کھولے جا سکتے ہیں؟۔

مولانا قاضی عبدالرشید نے مزید کہا کہ خلیفہ المسلمین حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

The post وفاق المدارس کا 12جون سے کلاسز کے آغاز کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TPjMB9

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...