پشاور: خیبرپختون خوا میں یکم جون سے جامعات کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج، پشاور یونیورسٹی، صوابی یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کل سے کھول دی جائیں گی۔ تمام جامعات میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ جامعات میں صرف انتظامی امور، مختلف شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدے داران اپنے ضروری عملے کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ جامعات عمارت میں طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگئی اور نہ ہی جامعات کے اندر تدریسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ طلبہ کا مزید وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ آن لائن کلاسز شروع کرنے کے پیش نظر یونیورسٹیز کے اہم عملے کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے ریلیف ری ہبیلی ٹٰشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔
The post خیبر پختون خوا میں کل سے جامعات کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ckjt7V
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box