عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور پاکستان میں مزید اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں  9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز فی تولہ اور  دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 روپے اور 729 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے  ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

The post عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور پاکستان میں مزید اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DhVnYX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...