اخروٹوں میں بھری چرس اور آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 راولپنڈی: ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنڑول ڈیپارٹمنٹ جہلم نے انوکھے طریقے سے منشیات لاہور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم نے جی ٹی روڈ کے راستے انوکھے طریقے سے منشیات لاہور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم نے آئیس اور چرس انتہائی مہارت سے اخروٹوں میں بھر کے رکھی ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کی ٹیم نے سوہاوہ جی ٹی روڈ پر خیبرپختون خوا کی جانب سے لاہور جانے والی مسافر وین کو روک کر چیک کیا تو لاہور سے تعلق رکھنے والے شکیل نامی مسافر کے سامان میں ڈرائی فروٹ میں 2 کلو گرام اخروٹ وغیرہ موجود پائے گئے جن کی ساخت پر شک گزرنے پر عملے نے توڑ کر دیکھا تو اندرے سے پولی تھین کی تھیلیوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس اور چرس برآمد ہوئی۔

ڈسٹرکٹ آفیسرایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو تحویل میں لیکر منشیات سمیت سوہاوہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post اخروٹوں میں بھری چرس اور آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EgwWMH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...