لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت، نیپرا نے نوٹس لے لیا

 لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت اور کمسن بچی کے شدید زخمی ہونے پر نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں  ٹرانسفارمر گرنے کے معاملے پر نیپرا نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے افسوس ناک واقعے کی فوری تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کے لیے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے لیسکو حکام سے بھی واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

The post لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت، نیپرا نے نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rtCmAd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...