(ن) لیگ کا ایک بار پھر ملک کو مسائل سے نکانے کے لئے فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر ملک کو مسائل سے نکانے کے لئے فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی اسٹاک مارکیٹ دو ہزار پوائنٹ گر گئی ہے اور حکمران مہنگائی کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں، غریب آدمی کے اخراجات میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ہر چیز کی قیمت میں سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا گورنر اپنی نالائقی کو قبول کرنے کے بجائے منطق دیتے ہیں دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان کے مسائل جھوٹ سے حل نہیں ہوں گے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ملک میں فوری شفاف انتخابات کا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج نیب کے چیئرمین کی آنکھیں اور کان بند ہیں ایک دن کھلیں گے، اسپیکر کو نظر نہیں آتا ملک کس مشکل میں ہے، نیشنل سیکیورٹی کی بریفنگ وہ دیتا ہے جس کا تین سال قبل پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی سے بڑھ کر نیشنل سیکیورٹی کیا ہوسکتی ہے، کیا ہماری نیشنل سیکیورٹی یہ ہے افغانستان میں کیا ہوا، سیکڑوں لوگ اربوں روپے لے کر ملک سے نکل گئے اور اسٹیٹ بینک نے ان کی مدد کی، احساس پروگرام میں 43 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے ،حکومت کہتی ہے کہ وہ اسے مسترد کرتے ہیں ،چور کہتا ہے کہ وہ چور نہیں ہے یہ حکو مت چور ہے۔

The post (ن) لیگ کا ایک بار پھر ملک کو مسائل سے نکانے کے لئے فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oina7m

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...