اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، اس پر ترس آتا ہے، وزیراعظم

زیارت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے ترقی کرے گا۔

زیارت ریزیڈنسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی اور نظر انداز کیا،ہماری حکومت نے بلوچستان کو جتنا اپنا سمجھا ہے پچھلی حکومتوں نے نہیں سمجھا، جتنا زیادہ پیسہ اب خرچ کیا جارہا ہے پہلے نہیں کیا گیا، دونوں صوبے پنجاب اور خیبرپختون خوا شور مچا رہے ہیں کہ بلوچستان کو زیادہ پیسہ دے دیا، ماضی میں بلوچستان کے لیے جو پیسہ دیا گیا وہ صحیح طریقے سے خرچ نہیں ہوا، ہماری حکومت پر ماضی کی حکومتوں کے قرض کا بوجھ بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوش خبری ہے ایک بہت مشکل وقت سے ملک نکل رہا ہے، ہماری حکومت آئی ہی تھی کہ مخالفین نے ناکامی کا شور مچادیا اور پوری قوم سے کہتے رہے کہ ملک اور معیشت تباہ ہوگئی، کیونکہ حکومت اس معاشی بحران میں کامیاب ہوجاتی تو ان کی سیاسی دکانیں بند ہوجاتیں، اپوزیشن چاہتی تھی کہ حکومت ناکام ہوجائے۔

ہماری اگلی حکومت میں پاکستان اور تیزی سے اوپر جائیگا

عمران خان نے کہا کہ پچھلے سال شرح نمو 0.5 تھی لیکن گزشتہ ہفتے شرح نمو 4 فیصد سے زائد ہوگئی تو اپوزیشن مانتی نہیں اور کہہ رہی ہے یہ نمبرز ٹھیک نہیں، اب اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، ان پر ترس بھی آتا ہے، یہ لوگ حکومت گرانے کی تاریخیں دیتے رہتے ہیں، مجھے تو اپوزیشن کی فکر ہے کہ یہ خود ایک ساتھ رہیں گے یا نہیں، اگلے سال ملکی ترقی کی رفتار مزید بڑھے گی، انشاءاللہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے اوپر جائیگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس قوم نے ترقی کی اس کے لیڈر ملک میں ہی رہے، لندن میں محل خرید کر قوم ترقی نہیں کرسکتی، ماضی میں ہمارے حکمرانوں کی عیدیں، گھر ،جائیدادیں سب ملک سے باہر تھیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ملک کا پیسہ چوری ہو اور ملک ترقی کرے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے درخواست کروں گا کہ تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈدیں، ۔

The post اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، اس پر ترس آتا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wMEr9R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...