سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن کی معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن سےمتعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، عدالتی فیصلے میں قانونی سقم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ پبلک سروس کمیشن کا موجودہ ڈھانچہ معطل

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے لئے ایڈوکیٹ جنرل کو احکامات جاری کردیے، صوبائی حکومت فوری اپیل دائر کرنےجارہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سےمتعلق عدالتی فیصلے سے1989سےہونےوالی تمام بھرتیاں متنازعہ ہوگئی ہیں، سندھ ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےگزشتہ روز سندھ  پبلک سروس کمیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کےتحت ہونےوالی تمام بھرتیوں کو بھی منسوخ کردیا تھا۔

The post سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن کی معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vS3fgT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...