کراچی: سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کو کل طلب کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 28 مئی کو کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان عمران اور نعیم کو گرفتار کیا گیا جوکہ حیدرآباد کے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن اور کئی اعلیٰ تنظیمی عہدوں پر بھی رہ چکے تھے، یہ ملزمان را سے تربیت یافتہ تھے، ملزمان نے را سے منسلک کرانے میں ڈاکٹر فاروق ستار کی معاونت کے بارے میں بتایا تھا، ان کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں سی ٹی ڈی حکام نے ہفتہ کو سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کو طلب کرلیا، جمعہ کو پی آئی بی کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر طلبی کا نوٹس بھی وصول کرایا گیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے نوٹس وصول کرنے کے بعد دونوں ملزمان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں افراد کو نہیں جانتے، کسی کے بھی نام لینے سے نوٹس جاری کردیا جاتا ہے تو ماضی میں وزیراعلیٰ کا بھی نام لیا گیا تھا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ کو طلب کیا گیا، کیا انھیں نوٹس جاری کیا گیا، اگر وزیراعلیٰ کو بھی طلب کیا جائے تو وہ بھی پیش ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے طلب کیا جانا اگر انتقامی کارروائی نہیں ہوگی تو وہ ضرور اپنے جوابات سے حکام کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
The post دو گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر فاروق ستار کی سی ٹی ڈی میں طلبی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uMht1r
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box