اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک
عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
The post دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TyAiYY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box