کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتارکرلیا

 کراچی: ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان  ظہیر خان نیازی،نعمان سعید اورزین العابدین کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 25 مئی کو ایئر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر 2 ملزمان نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے انتہائی پیشہ ورانہ اندازاوربہترین حکمت عملی کو اپنا کر ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پرڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ اوایئر پورٹ اورایس ڈی پی اوایئرپورٹ کو تعریفی اسناداورکیش انعام سے نوازا گیا جبکہ سربراہ کراچی پولیس کی جانب سے شاباشی دی گئی ۔

The post کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتارکرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wRi17F

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...