اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئل سیڈز اور کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد 7 فی صد اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے خوردنی تیل اور آئل سیڈز کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 2019 میں جاری کردہ ایس آر او میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ ترمیمی ایس آر او کا اطلاق 30 جون 2020 تک ہوگا۔
’ایکسپریس‘ کے رابطہ کرنے پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ 30 جون 2020 تک کے لیے ہوگی جس کے تحت اس مدت کے دوران اضافی کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے بغیر آئل سیڈز اور کھانے کے تیل کی درآمد کی جاسکے گی۔
ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورت حال کی وجہ سے یہ سہولت دی گئی ہے۔
The post وفاقی حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ختم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b7qybW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box