اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کو بجلی، گیس بلوں میں رعایت دے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کل مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا، اور ای سی سی کے اس اجلاس میں صنعتوں کو بلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، صنعتوں کو بجلی و گیس بلوں میں رعایت وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت دی جائے گی، جب کہ وزارت صنعت و پیداوار کا چھوٹا کاروبار امدادی پیکج ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کی منظوری دی جائے گی اور چھوٹا کاروبا امدادی پیکج سے لاکھوں کاروبار فائدہ اٹھائیں گے۔
The post حکومت کا صنعتوں کو بجلی اور گیس کے بلوں کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eUI19I
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box